سری نگر:۲۲،مارچ:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز زور دے کر کہا کہ ہندوستان تیزی سے ڈیجیٹل انقلاب کے اگلے قدم کی طرف بڑھ رہا ہے اور ٹیلی کام ٹیکنالوجی ہندوستانی شہریوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈ ان انڈیا ٹیلی کام ٹیکنالوجی پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہی ہے۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نے یہ اعلان نئے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔اس تقریب میں، وزیر اعظم نے بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی کی اور 6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز کیا