سید اعجاز
سری نگر:22،مارچ ۔اونتی پورہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے زیراہتمام T20کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی اونتی پورہ شری اعجاز احمدذرگر نے اسپورٹس اسٹیڈیم چرالی گنڈ اونتی پورہ میں کیا تھا جوکہ آج اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری رئیس محمدبٹ-آئی پی ایس مہمان خصوصی تھے اس اختتامی تقریب میں ایس ایس پی اونتی پورہ شری اعجاز احمد ذرگر-جے کے پی ایس، ڈی ایس پی ڈار، ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ایس ایچ او اونتی پورہ اور پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یونائیٹڈ کلب گھاڈکھل بمقابلہ مانتقی اسپورٹس اونتی پورہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں مانتقی اسپورٹس اونتی پورہ ٹورنامنٹ کی فاتح بن کر ابھری۔ اس ٹورنامنٹ میں پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے سولہ ٹیموں نے بڑے جوش، جذبے اور بہادری کے ساتھ حصہ لیا۔ٹورنامنٹ ناک آ¶ٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور جموں و کشمیر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے ان کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے ونر ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں بھی دیں۔جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی، نقد انعام 25,000 اور 10,000 بالترتیب سے نوازا گیا۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ عادل احمد اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملک جاسم کو دیا گیا۔یس ایس پی اونتی پورہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاٹورنامنٹ کے دوران حصہ لینے والی ٹیموں کی اسپورٹس مینشپ اور جوش و خروش پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے محبت کے نشان کے طور پر ڈی آئی جی اننت ناگ کو ٹرافی بھی پیش کی اور اختتامی تقریب میں شرکت کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔