مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو جموں و کشمیر کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ماتا شاردا دیوی کے مندر کا ای-افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی مرکز کے زیر انتظام علاقے کو اس کی پرانی روایات، ثقافت اور "گنگا جمنا تہذیب”کو واپس لایا ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مندر کا افتتاح نئی صبح کا آغاز اور شاردا ثقافت کو زندہ کرنے کی جستجو ہے۔”ماتا شاردا مندر کو ہمارے نئے سال کے مبارک موقع پر عقیدت مندوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ یہ ملک بھر کے عقیدت مندوں کے لیے نیک شگون ہے۔ ماتا شاردا کا آشیرواد اب آنے والی صدیوں تک پورے ملک پر رہے گا،“ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا۔مرکزی وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ جسمانی طور پر اس جگہ پر موجود نہیں ہوسکتے ہیں، لیکن انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے اپنے اگلے دورے پر مندر کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا، میں اپنے دورے کا آغاز ماتا شاردا دیوی مندر میں جھک کر کروں گا