ہفتہ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پرازخود معائنہ

جہلم آرپارآرائشی کام اگست2023تک مکمل ہونے کاامکان

by Srinagar Mail
21/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۱۲،مارچ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روزیہاں جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پر جاکر معائنہ کیا اور جائزہ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ سری نگرکے راجباغ علاقے میں سائٹ پر جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔زائرین کےلئے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سری نگر اسمارٹ سٹی کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کے تحت کچھ نمایاں مقامات پر سیلفی پوائنٹس تیار کرنے کے امکانات تلاش کریں۔کمشنرسری نگرمیونسپل کارپوریشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سری نگر اسمارٹ سٹی اطہر امیر خان نے لیفٹیننٹ گورنر کو اس باوقار پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیرو پل سے لال منڈی تک دریا کے بائیں کنارے پر جاری کام اپریل2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ زیرو برج سے جنرل پوسٹ آفس کے درمیان اسٹریچ کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے اور اپریل 2023 تک یہ کام مکمل ہو جائے گا جبکہ ریور فرنٹ پراجیکٹ پر بڑے کام اگست2023 تک یا اس سے پہلے مکمل ہو جائیں گے۔کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کشمیر کے ورثہ دریائے جہلم کی بحالی اور دریائی نقل و حمل کے بارے میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ زیرو برج سے بدھ شاہ کدل تک جہلم ریور فرنٹ کا تصور ریور فرنٹ کے ساتھ ساتھ جدید ترین عوامی مقامات کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جہلم ریور فرنٹ کے دائیں اور بائیں دونوں کناروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔پیدل چلنے کے راستوں، سائیکل ٹریک، کثیر المقاصد سبز جگہوں اور پارکس، بیٹھنے کی جگہ، رکاوٹوں سے پاک ماحول، عالمگیر رسائی، مقبول بازار کی سڑکوں سے بہتر رابطہ، اعلیٰ معیار کی روشنی، آرائشی پودوں کی اقسام، جدید عوامی سہولیات کی ترقی سے عوام کو ترقی ملے گی۔ جہلم ریور فرنٹ سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے ایک نمایاں مقام ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری،کمشنرسری نگرمیونسپل کارپوریشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سری نگر اسمارٹ سٹی اطہر امیر خان اورڈپٹی کمشنر سری نگرمحمداعجازاسدکے علاوہ دیگر سینئر افسران لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

Next Post

وزیر داخلہ امت شاہ نے کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب ماتا شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا

Related Posts

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

وادی کشمیر میں موسم نے لی کروٹ کئی بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برف باری

ًامن کی وکالت کرنے پرمجھے ملک دشمن، علیحدگی پسند قرار دیا گیا: میر واعظ

ًامن کی وکالت کرنے پرمجھے ملک دشمن، علیحدگی پسند قرار دیا گیا: میر واعظ

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

خواتین کوٹہ بل ہمارے پارلیمانی سفر کاسہری لمحہ :وزیر اعظم نریندر مودی

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کاجموں یونیورسٹی میں منعقدہY20 مشاورتی اجلاس سے خطاب

لوگ بنا پڑھ لکھ کے جموںو کشمیر میں بے روز گاری بڑنے کے بیان دیتے ہیں:ایل جی منوج سنہا

Next Post
وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

وزیر داخلہ امت شاہ نے کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب ماتا شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail