سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل کے بلاک کے دفتر میں جمعرات کو ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے تحصیل کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم کی گئی ہے ۔ تقریب میں بی ڈی او آری پل فاروق احمد میر،سرکاری سکول کے اساتذہ صاحبان اور دہی نمائندوں نے شرکت کی ہے۔تقریب کے آخر پر ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے بتایا اس دوران میں نوجوان کو جہاں تعلیمی میدان میں بہتری کے ساتھ ساتھ کھیل کود آگے نکلنا چاہے ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنا اس وقت انتہائی اہم ہے کیوںنکہ نوجوانوں کی کی ایک بڑی تعداد منشیات میں مبتلا ہو رہے ہیں اورسرکار ،ضلع و ایل جی انتظامیہ کی یہی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اس بدعت سے دور رکھا جائے جس میں کھیل کود سب سے بہترین کام کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کھیل کود سے بچوں کی اینر جی صیح سمت میں جار رہی ہے ۔ڈی ڈی سی ممبر نے بتایا آنے والے وقت میں مزید تعلیمی اداروں کو کھیل کود کا سامنا فراہم کیا جائے گا ۔ ادھر بی ڈی او آری پل فاروق احمد میر نے بتایا کہ تحصیل میں دہی ترقی محکمے نے16میں سے14پنچائتوںکے اندر کھیل کے میدانوں کو تعمیر کیا گیا ہے جبکہ باقی دو میں تا حال اراضی موجود نہیں ہے تاہم سرکار اس حوالے سے کوشش میں ہے مزکورہ دونوں پنچائتوں کھیل کود کے میدانوں کو تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے کہا زمینی سطح پر آری پل میں بڑے پیمانے پر کھیل کود کے ڈانچے کو مضبوط کیا گیا ہے اور آنے والے وقت میں مزید بہتری کی جائے گی ۔