منگل, جون ۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں وکشمیرکے ریاسی ضلع میں لاکھوں ٹن لیتھیم ذخائر کی دریافت ایک اہم پیش رفت

درآمدات پر انحصار کم ہوگا، برآمدات کے امکانات پیدا ہونگے

by Srinagar Mail
24/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۴۲،مارچ:روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کوکہاکہ جموں و کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی کی دریافت سے ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔جے کے این ایس کے مطابق منی کنٹرول پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لیتھیم کی دریافت ایک اہم پیش رفت ہے۔جیولوجیکل سروے آف انڈیانے فروری2023 میں کہا تھا کہ اسے جموں اور کشمیر کے ریاسی ضلع میں لیتھیم کے ذخائر ملے ہیں، پہلی بار یہ دھات ملی ہے جو کہ بیٹری کا ایک اہم جزﺅ ہے۔ تقریباً5.9 ملین ٹن لیتھیم کے تخمینے والے وسائل کو گیم چینجر سمجھا جاتا ہے کیونکہ بھارت آلودگی اور اس کے تیل کے بل کو چیک کرنے کےلئے الیکٹرک گاڑیوں پر زور دیتا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ملک جلد از جلد دھات نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ہر سال 1200 ٹن لتیم درآمد کر رہے ہیں، اورلیتیم کی تلاش جموں وکشمیر مدد کرے گا۔نتن گڈکری نے کہا کہ ہم الیکٹرک گاڑیوں کی لاگت کو کم کر سکتے ہیں اگر ہمارے پاس لیتھیم دستیاب ہوں گے اور ہم دنیا میں نمبر ایک مینوفیکچرنگ ہب ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان برآمدات کے امکانات کو بھی دیکھ سکتا ہے۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مزید کہاکہ مہنگی بیٹریاں الیکٹرک گاڑیوں کی زیادہ قیمت کی ایک اہم وجہ ہیں۔ حکومت کے ساتھ ساتھ الیکٹرک گاڑیوں بنانے والے بھی بیٹریوں کی لاگت کو کم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ لیتھیم ایک اہم عنصر ہے جو لیتھیم آئن بیٹریاں بنانے کےلئے درکار ہے، جو الیکٹرک گاڑیوں، سیل فونز اور لیپ ٹاپ جیسے آلات کےلئے بھی ایک اہم ان پٹ ہے۔ اب تک، ہندوستان کی تمام لیتھیم آئن بیٹری کی ضروریات درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

Next Post

راہول گاندھی لوک سبھا سے نااہل قرار ،8 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے

Related Posts

شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

TVS Racing launches its experience centre at KidZania Delhi NCR; kick-starts its first-ever virtual racing championship for Gen-Alpha

TVS Racing launches its experience centre at KidZania Delhi NCR; kick-starts its first-ever virtual racing championship for Gen-Alpha

سری نگر اسمارٹ سٹی کے 3 جامع پروجیکٹوں کا افتتاح

سری نگر اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت 80 کلومیٹر پیدل چلنے کی جگہ تیار کرے گا۔ اطہر عامر خان

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

اس سال کامیاب امرناتھ یاترا کے لیے مربوط سیکورٹی گرڈ لگایا جائے گا: آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے کراس کنٹری دوڑ منعقد

برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے کراس کنٹری دوڑ منعقد

کشمیریت زندہ باد: کینسر کے مریض کے لیے کراووڈ فنڈنگ

کشمیریت زندہ باد: کینسر کے مریض کے لیے کراووڈ فنڈنگ

Next Post
جموں و کشمیر کو روزگاراور پیارچاہے تھا لیکن بی جے پی کا بلڈوزر مل گیا: راہول گاندھی

راہول گاندھی لوک سبھا سے نااہل قرار ،8 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے

تاریخی جامع مسجد سرینگر کے انتظامیہ کا غیر معمولی فیصلہ

ماہ رمضان المبار ک کاپہلا جمعہ:وادی بھرکی مساجد،خانقاہوںاور آستانوںمیں جمعہ اجتماعات

برنگی نالہ میں دوسری جگہ پرایک اور گہرا گھڑا نمودار

بعددوپہر سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں ہلکی بارش،بوندا باندی اور ہوائیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail