سری نگر:۴۲،مارچ:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو 2019 کے ایک مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں سورت کی ایک عدالت کی طرف سے مجرم ٹھہرائے جانے کے ایک دن بعد، جمعہ کو لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق راہول گاندھی کی نااہلی کا اعلان کرتے ہوئے، لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعہ کوایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ یہ نوٹیفکیشن راہل گاندھی کی سزا کے دن 23 مارچ سے نافذ العمل ہے۔ نوٹیفکیشن میں لکھاگیاہے کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سورت کی عدالت کی طرف سے ایک مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں ان کی سزا کے نتیجے میں، راہول گاندھی، لوک سبھا کے رکن جو کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کی سزا سنائے جانے کی تاریخ یعنی 23 مارچ2023 سے لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل ہو گئے ہیں۔سورت کی عدالت نے جمعرات کو راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں2 سال قید کی سزا سنائی، جو کہ بی جے پی کے ایم ایل اے پرنیش مودی کی شکایت پر ان کے مبینہ تبصرہ کے لئے دائر کی گئی تھی،جس میں راہول گاندھی نے کہاتھاکہ ”تمام چوروں کا عام کنیت مودی کیسے ہے؟“۔اپنی نااہلی کے بعد راہول گاندھی8 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے جب تک کہ اعلیٰ عدالت ان کی سزا اور سزا پر روک نہیں لگاتی۔راہول گاندھی کی نااہلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کانگریس نے کہا کہ وہ قانونی اور سیاسی طور پرلڑائی لڑے گی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ہمیں ڈرایا یا خاموش نہیں کیا جائے گا۔ پی ایم سے منسلک اڈانی مہا میگا اسکام میں جے پی سی کے بجائے راہل گاندھی نااہل ہیں۔ ہندوستانی جمہوریت اوم شانتی۔کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ وہ راہول گاندھی کے خلاف کارروائی اور اس کی تیزی سے دنگ رہ گئے ہیں۔ ششی تھرور نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ دستانے اُتار کر سیاست ہے اور یہ ہماری جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔راہول گاندھی کی نااہلی کا دفاع کرتے ہوئے، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت ایس پی ایس بگھیل نے اسے قانونی قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کو بھی حال ہی میں اتر پردیش میں مجرمانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔