ہفتہ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

بعددوپہر سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں ہلکی بارش،بوندا باندی اور ہوائیں

جمعہ اورہفتہ کیلئے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

by Srinagar Mail
24/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۴۲،مارچ:جے کے این ایس : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کوبعددوپہر سری نگر سمیت کئی علاقوںمیں مطلع ابرآلودہونے کے بیچ بونداباندی اوربارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ کچھ علاقوںمیں تیزہوائیں چلنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے باغات مالکان کویہ مشورہ بھی دیاہے کہ وہ جمعہ اور ہفتہ کوموسم خراب رہنے کی وجہ سے اپنے میوہ باغات میں کیڑے مار ادویات کاچھڑکاﺅ نہ کریں ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی دنوں سے موسم ابرآلود رہنے کے بیچ جمعہ کی صبح محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوئزری جاری کی ،جس میں کہاگیاکہ 24اور25مارچ کو جموں وکشمیر کے کچھ بالائی علاقوںمیں ہلکی برف باری کیساتھ ساتھ نچلے اورمیدانی علاقوں بشمول جموںمیں گرچ چمک کیساتھ بارش ہونے کاامکان ہے جبکہ کچھ علاقوںمیں وسیع پیمانے پر بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی خبردارکیاکہ جمعہ کودوپہر کے بعد گرجچمک کیساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور کچھ علاقوںمیں ژالہ باری ہونے کابھی امکان ہے۔متعلقہ محکمے نے تاہم کہاکہ26سے 28مارچ تک جموںوکشمیرمیں موسم بنیادی طور پرخشک رہنے کاامکان ہے ۔اس دوران موسم صبح سے ہی ابرآلودرہاجبکہ جمعہ کو سہ پہر3بجکر15منٹ پر محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے ایک ٹویٹ میں تازہ موسمی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیرمیں اگلے3سے5گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے اور اس دوران جموں، ریاسی، ادھم پور، کٹھوعہ، سانبہ، بانہال،رام بن اسٹریچ، جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر میں الگ تھلگ مقامات پر تیز ہواو¿ں اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر کی اس موسمیاتی جانکاری کے تقریباً45منٹ بعدسری نگر اورشمالی کشمیر سمیت کچھ علاقوںمیں بانداباندی اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،جسکے نتیجے میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقعہ ہوئی

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ماہ رمضان المبار ک کاپہلا جمعہ:وادی بھرکی مساجد،خانقاہوںاور آستانوںمیں جمعہ اجتماعات

Next Post

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام

Related Posts

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے” سوچھتا ہی سیوا “کے تحت صفائی مہم جاری

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

سب ضلع ترال کا ”کالج برائے طالبات“ 2بار سرکار سے منظور ہونے کے باجود تعمیر نہ ہوسکا

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

کولگام میں صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گرلز انڈر 19 اختتام پذیر

شعبہ اردو، کشمیر یونی ورسٹی کی جانب پروفیسر قدوس جاوید کے تین توسیعی خطبات کا انعقاد۔

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post
سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام

وادی اور بانہال کے اوپری علاقوں میں تازہ برف باری

وادی اور بانہال کے اوپری علاقوں میں تازہ برف باری

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

حد بندی کمیشن نے اپنا کام مکمل کر لیا ، تازہ ترین انتخابی فہرستیں شائع،جب بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail