سید اعجاز
ترال :آزادی کے امرت مہا اتسو کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کا لیج ترال میں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کیا جبکہ نمایش میں درجنوں طلاب اور انگن واڈی ورکروں نے شمولیت کی ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق اس نمایش کا مقصد مرکزی حکومت کی فلیک شپ اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا تھااستقبالیہ خطبے میں شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی، اننت ناگ نے مہمانوں کو جموں و کشمیر میں سی بی سی کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی سی کے فیلڈ دفاتر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنا ہوگا اور ان اسکیموں کی کامیابی کا انحصار عوامی بیداری پر ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی تاریخ کو بھلانے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور امرت مہوتسو ہمارے شاندار ماضی کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزادی پسندوں کی لاتعداد قربانیوں کی وجہ سے ایک آزاد قوم میں سانس لے رہے ہیں۔رینہ. نے کہا کہ عوام کی سماجی معاشی بہتری کے لیے حکومت کی بے شمار فلاحی اسکیمیں ہیں اور ان اسکیموں کے بارے میں نچلی سطح پر آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ترال میں آو¿ٹ ریچ پروگرام کے انعقاد کے لیے سی بی سی کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت پر، زور دیا اس موقع پر کویز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر ڈگری کالج ترال کے پرنسپل مشتاق احمد کے علاوہ زونل ایجوکیشن آفیسر ترال اور پولیس عہھدیدار بھی موجود تھے…