منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

15اپریل تک موسم بنیادی طور پرخشک وخوشگوار:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

دن کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہونے کاامکان

by Srinagar Mail
11/04/2023
A A
15اپریل تک موسم بنیادی طور پرخشک وخوشگوار:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۱۱،اپریل:کشمیرمیں مسلسل 5ویں روز مطلع صاف اورموسم خشک رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے 15اپریل تک موسم بنیادی طور پرخشک وخوشگوار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔اس دوران پیراور منگل کی درمیانی رات بیشتر مقامات پر درجہ حرارت بہتر رہنے کے بیچ منگل کے روز دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوںمیں دن کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہونے کاامکان ظاہر کیاہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ جمعہ سے کشمیروادی میں موسم مجموعی طور پرخشک رہاہے ،اور منگل کوبھی صبح سے ہی آسمان صاف رہنے کے ساتھ دھوپ کھلتی رہی ،جسکے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے سے لوگوںنے گرمی محسوس کی ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ پیراور منگل کی درمیانی رات بیشتر مقامات پر درجہ حرارت بہتر ریکارڈ کیاگیا۔متعلقہ محکمے کے مطابق دوران شب سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 7.1ڈگری سینٹی گریڈ ،قاضی گنڈمیں 4.8،پہلگام میں 3.0،کوکرناگ میں7.7،گلمرگ میں 3.5اورکپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت 5.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔رات کے وقت درجہ حرارت بہتر رہنے کے بعد منگل کودوپہر ایک بجکر 30منٹ پرسری نگرمیں درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ تھاجبکہ بارہمولہ میں 19،کپوارہ میں21،بانڈی پورہ میں13،بڈگا م میں18،گاندربل میں22،پلومہ میں21،کولگام میں بھی21،شوپیان میں21اور اننت ناگ میں22ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اس دوران منگل کودن کے ساڑھے 12بجے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختاراحمد نے تازہ موسمیاتی اَپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے فی الوقت کشمیر وادی اور جموں صوبے میں جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کے باوجود بنیادی طور پرآسمان صاف ہے ۔انہوںنے پیش گوئی کی کہ15اپریل تک جموں وکشمیرمیں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرنے تاہم کہاکہ 16سے21اپریل تک جموں وکشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ڈاکٹر مختارنے ساتھ ہی کہاکہ منگل کوبعدددوپہراور شام کے وقت گرج چمک کی سرگرمی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے باغات پر سپرے کریں۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختاراحمد نے تازہ موسمیاتی اپ ڈیٹ میں کہاکہ آنے والے ایام میں دن کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ” جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ“ سے خطاب

Next Post

باغ مہتاب کے بعد نوگام میں جسم فروشی کے ایک اور ریکٹ کا پردہ فاش: پولیس

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
باغ مہتاب کے بعد نوگام میں جسم فروشی کے ایک اور ریکٹ کا پردہ فاش: پولیس

باغ مہتاب کے بعد نوگام میں جسم فروشی کے ایک اور ریکٹ کا پردہ فاش: پولیس

جنرل زوروار سنگھ کی یاد میں تقریب ،جنرل ہندوستان کی طاقت اور خود اعتمادی کا مجسمہ:لیفٹنٹ گورنر

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی ترقی ہو رہی ہے: منوج سنہا

سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر اورجموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے کیا زوجیلا ٹنل پر جاری کام کا معائنہ

سرینگر جموں شاہراہ پر 5 سرنگیں ہوں گی، شاہراہ کا سفر 3 گھنٹے میں طے کیا جائے گا: گڈکری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail