سری نگر:۰۲،اپریل:جے کے این ایس : جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 13اور 14مئی کو سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب وادی میں مجوزہ میڈیکل کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر ایم ایل شرمااوپن ہارٹ سرجن، ماہر امراض خواتین ڈاکٹر بملا شرما ، سشیل سودھن ،پریذیڈنٹ جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن ، ممبر فارمیسی کونسل آف انڈیا کے علاوہ دیگر معروف معالجین اپنی خدمات انجام دیں گے اور لوگوں کو مفت طبی مشوروں اور علاج و معالجہ فراہم کریںگے۔ اس کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لولاب میں منعقد ہونے والے کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر ایم ایل شرما، ماہر امراض خواتین ڈاکٹر بملا شرما ، سشیل سودھن ،پریذیڈنٹ جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن ، ممبر فارمیسی کونسل آف انڈیانے اپنی خدمات انجام دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اس حوالے سے کہا کہ اس طبی کیمپ میں دیگر ماہر ڈاکٹر صاحبان بھی لوگوںکا علاج و معالجہ کریں گے۔ا نہوںنے بتایا کہ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے اپنے عزم پر کام بند ہے اور اب تک درجنوں اضلاع میں اس طرح کے کیمپ منعقدکئے گئی ہیں۔ دریں اثنائ ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر جہاں پر ماہ رمضان کا شکرانہ اداکرنے اور اس پر خوشی کااظہار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے وہیں عید ہمیں بھائی چارے اور دوسروں کا خیال رکھنے کا بھی درس دیتی ہے۔ انہوں نے عید کے موقعے پر ضرورتمندوں ، حاجتمندوں ، یتیموں، غریبوں اور دیگر مجبور لوگوں کی حاجت گیری کرنے پر زور دیا ہے۔