منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

3ہفتوں بعد کشمیر3روزہ بڑی بین الااقوامی تقریب کامیزبان

جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کاسری نگرمیں 22تا24مئی 2023طے شدہ تیسرا اجلاس

by Srinagar Mail
29/04/2023
A A
مئی2023: سری نگرمیں G20مندوبین کااہم اجلاس ،تیاریوںکوحتمی شکل دینے کے اقدامات شروع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹۲،اپریل: محض 3ہفتوں کے بعد کشمیر ایک بڑی اہم بین الااقوامی تقریب کی میزبانی کرے گا،کیونکہ 22س ے24مئی2023تک مشہور زمانہ جھیل ڈل کے کنارے پرواقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹرSKICC میں G20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری اور3روزہ میٹنگ منعقد ہوگی ،جس میں تقریباً 200ملکی اور غیرملکی مندوبین کی شرکت متوقع ہے ،جن میں مختلف ممبرممالک کے اہم حکومتی عہدیدار اوراعلیٰ حکام بھی شامل ہونگے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر جی20 میٹنگ جموں و کشمیر میں پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہو گا۔ جی 20 ممبران کے علاوہ اس تقریب میں مہمان ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین شرکت کریں گے۔تاریخی سری نگرشہر کو مندوبین کی میزبانی کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں اپریل2017میں منظور شدہ سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر بڑے پیمانے پرکام جاری ہے ۔سمارٹ سٹی پروجیکٹ2 حصوں پر مشتمل ہے: (الف) رقبہ پر مبنی ترقی جس کی لاگت کا تخمینہ2869.24کروڑ روپے ہے اور (ب) پین سٹی سلوشنز کی تخمینہ لاگت765.03کروڑ روپے ہے۔ ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (SKICC)، جو G20 اجلاسوں کی میزبانی کےلئے بنیادی جگہ ہوگی۔ اس مقام یعنیSKICCکی تزئین و آرائش کاکام جا ری ہے،جس پر7.5کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں، جس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کرنا اور اندرونی اور بیرونی حصے کی تزئین و آرائش شامل ہے۔شیرکشمیرانٹرنیشنل کانفرنس سینٹرSKICCمیںG20ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری اور3روزہ میٹنگ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، اور متعدد انتظامات جیسے کہ کثیر درجے کی سیکیورٹی اور ٹریفک ڈائیورشن کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اس دوران میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ وزیراعظم نریندرمودی سری نگرمیں ہونے والی G20ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری اور3روزہ میٹنگ سے اہم خطاب کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ جی 20 کے رکن ممالک میں ہندوستان، ارجنٹائن، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، میکسیکو، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں، جبکہ اس بار خصوصی مدعو مہمان ممالک میں بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، ہالینڈ، نائجیریا، عمان، سنگاپور، اسپین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

انڈس لائٹ کی جانب سے سرینگر میں ڈسٹری بیوٹرس کی میٹنگ منعقد

Next Post

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

نوجوان صحافی شیخ کوثر کی شادی خانہ آبادی

نوجوان صحافی شیخ کوثر کی شادی خانہ آبادی

جی آر بیگ ٹرسٹ کی وادی کشمیرمیں منشیات مخالف مہم جاری رکھنے کا عزم

جی آر بیگ ٹرسٹ کی وادی کشمیرمیں منشیات مخالف مہم جاری رکھنے کا عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail