سید اعجاز
سرینگر//معروف کمپنی ”اندس لائٹ “کی جانب سے سنیچر کے روزسرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں جموںو کشمیر اور لداخ کے ڈسٹری بیوٹرس کی ایک میٹنگ منعقد کی ہے جس میں تینوں علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام ڈسٹری بیوٹرس نے شرکت کی ہے ۔اس دوران انہوں یہاں موجود کمپنی کے عہدہ ادروں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور آنے والے وقت کمپنی کو کس قسم کے اشیاءکو بازار میں لانا وقت کی ضرورت ہے منعقدہ میٹنگ میں ٹارگٹ حاصل کرنے والے دسٹری بیوٹرس کو بھی انعام سے نوازا گیا ۔میٹنگ میں کمپنی کے ڈائر ایکٹر اور دیگر افسران بھی موجود رہے جنہوں یہاں موجود تاجروں کو یقین دلایا کہ کمپنی ان کی بہودی کے ساتھ ساتھ اپنے لاکھوں صارفین کے لئے میعاری اور وقت کے ضرورت کے مطابق کام کریں گے ۔میٹنگ میں انڈس لائٹ کے کئی نئے اشیاءجس میں موایبل چھوٹاپنکھا،اور چارج ہونے والے بلب کو بھی بازار میں متعارف کیا ہے جو بجلی پرچلتا ہے بجلی آنے کے ساتھ ہی چارج ہو کربجلی جانے کے بعد کم سے کم4گھنٹے تک بجلی ایک کمرے کو روشن کر سکتا ہے ۔جبکہ پنکھا کچن،گاڑیوں یا چھوٹے چھوٹے کمروں میں بھی استعمال ہوسکتا ہے ۔میٹنگ میں اور لوگوں کے علاوہ سٹا ویلی سولرس کرن نگر سرینگر کے سی ای او محمد یونس ملہ بھی موجود تھے جنہوں ان اشیاءکے بارے میں مفصل جانکاری دیکر کہا یہ آنے والے موسم گرما میں لوگوں کے لئے کار آمد ثابت ہوگا منعقدہ تقریب میں نظامت کے فرائض سید مقبول نے انجام دئے جبکہ تقریب کی شروعات تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کی گئی ہے۔