جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کشتواڑ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کاشکار

2پائلٹوں سمیت3 زخمی ،ٹیکنشن دم توڑ بیٹھا،جوہات کاپتہ لگانے کیلئے کورٹ آف انکوائری کے احکامات جاری:فوج

by Srinagar Mail
04/05/2023
A A
کشتواڑ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کاشکار
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:4،مئی :کشتواڑ ضلع میں جمعرات کی صبح فوج کاایک جدیدٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا،جسکے نتیجے میں اس میں سوار2پائلٹ اورایک ٹیکنشن زخمی ہوگیا۔تینوں زخمی اہلکاروں کواودھم پورمیں واقع فوجی اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں ٹیکنشن زخموںکی تاب نہ لاکر چل بساجبکہ فوجی حکام نے حادثے کی وجوہات کاپتہ لگانے کیلئے کورٹ آف انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابقحکام نے بتایا کہ فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جمعرات کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں میں ایک جنگلاتی علاقے میں تکنیکی خرابی کے بعدہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں ایک ٹیکنیشن ہلاک اور جہاز میں سوار 2پائلٹ زخمی ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ اعلیٰ درجے کا ہلکا ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) دھرو ایک آپریشنل مشن پر تھا،کشتواڑ ضلع کے مروہ علاقے میں ایک ندی کے کنارے پر گرا، جو شدید برفباری کی وجہ سے ضلعی ہیڈکوارٹر سے کٹ گیا تھا۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ادھم پور میں واقع شمالی کمان نے ایک بیان میں کہاکہ4 مئی 2023 کو تقریباًصبح11بجکر15منٹ پر ، ایک آپریشنل مشن پر آرمی ایوی ایشن کے اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر نے جموں اور کشمیر کے کشتواڑ علاقے میں دریائے مروا کے کنارے پر احتیاطی طور پر لینڈنگ کی۔ پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر (ATC) کو تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی اور احتیاطی طور پر لینڈنگ کے لیے آگے بڑھے تھے۔بیان کے مطابق غیرموافق زمین،انڈرگراوتھ ، اور ناقابل لینڈنگ علاقے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے بظاہر مشکل لینڈنگ کی۔بیان میں مزید کہاگیاکہ فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور فوج کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ جہاز میں2پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن سوار تھے۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں ٹیکنشن زخموںکی تاب نہ لاکر چل بساجبکہ دونوں پائلٹوںکی حالت ”مستحکم“ ہے ۔ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ دریا کے کنارے سے ملا ہے۔علاقے کے لوگوں کے لیے سردیوں میں ہیلی کاپٹر ہی نقل و حمل کا واحد ذریعہ ہیں۔ ہیلی کاپٹر ہی راشن سمیت دیگر سامان کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہیں۔دن کے اوائل میں کچھ الجھن تھی کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیر میں امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی:بریگیڈیئر ونود سنگھ نیگی

Next Post

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف مہم جاری

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

روون دومیل اودھم پور کے نزدیک ٹرک گہری کھائی میں جاگری

حاجن ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

حاجن ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail