سری نگر:5،مئی : کے این ایس : سرکاری ملازمین اورپنشنروں کی دیرینہ مانگ کو سرکار نے پورا کرتے ہوئے ان کا کے حق میں مہنگائی بھتہ منظور کیا ہے ۔اس دوران نا گزٹیڈ ائمپلائز ایسو سی ایشن( نگوا) کے صدر اشتیاق بیگ کے اپنے ایک بیان میں سرکاری فیصلے پر خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سرکار خاص کر ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔بیگ نے بتایا یہ لاکھوں ملازمین اور پنشنروں کا ایک درینہ مطالبہ تھا جس کے لئے وہ جد وجہد کر رہے تھے اور آج تک اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا رہا ہے تھا تاہم موجودہ سرکار نے اس اہم اور لاکھوں ملازمین کے لئے منظور کیا ہے اس کے لئے ہم سرکار خاص کر ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام میں ورک کلچر میں مزید بہتری آئے گی۔