سری نگر:5،مئی : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے زلورہ زینگیر علاقے کے باشندو ں کو نکاسی آب کے خراب نظام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے آبادی نے بتایا معمولی بارشوں کے ساتھ ہی علاقے میں عبور و مرور میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو بتایا کہ علاقے میں ناقص نکاسی آب کے نظام کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کے بعض دکانداروں نے الزام لگایا ہے کہ سڑک پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کے چھینٹے اندر داخل ہو جاتے ہیں اور چیزیں خراب ہو جاتی ہیں۔ادھر اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔اس دوران محکمہ دہی ترقی کے ایک ملازم اعجاز احمد نے کشمیر نیوز سروس کوبتایا کہ ہم نے معاملے کا جائزہ لیا ہے اور متعلقہ آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کیا ہے اور جلد از جلد اس معاملے کو دیکھیں گے۔مقامی آبادی نے بتایا اگر چہ مختلف علاقوں میں اس حوالے سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں تاہم نا معلوم وجوہات کی بناءپر یہاں کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لاجا رہی ہے انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سرمتعلقہ سرکاری محکوں سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔