سری نگر:5،مئی : سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں جمعہ کے اس وقت صف ماتم بیچھ گیا جب علاقے میں جمعہ کو ایک 4 سالہ لڑکا ٹرک کی زد میں آکرلقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے خبر آنے کے ساتھ ہی کہرام مچ گیا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ذرائع کے مطابق علاقے ٹینگ پورہ میں لڑکے کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد انہیں جے وی سی ہسپتال بیمینا لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔مہلوک کی شناخت عزیر احمد ولد محمد عارف چوہدری ساکنہ ہمدانیہ کالونی بمنہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔