سری نگر:5،مئی : کے این ایس : اونتی پورہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اننت ناگ اور ترال فوج کی مدد سے ایک کارروائی میں جیش محمد ملی ٹینٹ تنظیم کے دو او جی ڈبلیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک AK47اور3پستول سمیت بھاری مقدار میں سلحہ اور گولی بارود ضبط کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کو اونتی پورہ پولیس کی جانب سے موصولہ پریس بیان میں بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے اننت ناگ پولیس، آرمی 42 RR، 3 RR/180 Bn CRPF کی مدد سے جیش محمدتنظیم کے 2ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کیااور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود ضبط کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ایک مخصوص اطلاع کی بنیادپر پولیس نے4مئی کو جموں و کشمیر پولیس، 42 آر آر، 3 آر آر اور 180 بی این سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹیوں کے ذریعہ ایک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 2ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں بشیر احمد اور گلزار احمد ساکن ترال اونتی پورہ شامل تھے۔ پولیس نے بتایا ان کے انکشاف پرایک AK56رائفل دو اے کے میگزین ،اے کے میگزین کے56روند،پستول3نمبر،پستول میگزین 6عددپستول لائیو روند24اعداس سلسلے میں، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور آرمس ایکٹ کی ایف آئی آرپولیس اسٹیشن ترال میں درج ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ بروقت گرفتاری نے اونتی پورہ / ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ جیسے دہشت گردانہ حملوں کو روک دیا ہے، ساتھ ہی جی ای ایم کے نوجوان لڑکوں کو ان کی غیر قانونی/غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے بھرتی کرنے کے مذموم عزائم سے بھی بچا گیا۔