منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کی یاد میںتقریب کا اِنعقاد

خواتین کو بااِختیار بنانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے طلباءنے ریلی نکالی

by Srinagar Mail
08/05/2023
A A
راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کی یاد میںتقریب کا اِنعقاد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سر ی نگر/ئراجہ رام موہن رائے کی 250 ویں یوم پیدائش کی یاد میں آج وادی کشمیر کے مختلف تعلیمی اِداروں کے طلباءکی طرف سے ” خواتین کو بااِختیار بنانے “ کے موضوع پر بیداری ریلیاں نکالی گئیں۔اِن ریلیوں کا اِنعقاد محکمہ لائبریریزاینڈ ریسرچ جموںوکشمیر اور محکمہ سکول ایجوکیشن جموںوکشمیر نے مشترکہ طور پر راجہ رام موہن رائے لائبریری فاﺅنڈیشن اورمرکزی حکومت وزارتِ ثقافت کے زیر اہتمام کیا ہے۔اِن ریلیوں کا اِنعقاد کا بنیادی مقصد معاشرے خصوصاً خواتین کو بااِختیار بنانے ، ان کے حقوق اور خواتین میں خود اعتمادی کے احساس کو فروغ دینا ، ان کی اَپنی پسند کا خود تعین کرنے کی صلاحیت اور اَپنے اور دوسرے کے لئے سماجی تبدیلی پر اثر اَنداز ہونے کے حق سے آگاہ کرنا ہے۔مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائیر سکیندری سکول ہمہامہ بڈگام میں منعقد ہوئی جس سے ناظم سکولی تعلیم کشمیر تصدق حسین میر نے خطاب کیا۔ناظم سکولی تعلیم کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے سب سے بنیادی چیز تعلیم ہے کیوں کہ تعلیم اِنسان کو یہ جاننے کی طاقت دیتی ہے کہ کیا کرنا ہے ، کیا صحیح ہے اور کیا فیصلہ کرناہے۔
اُنہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ نہ صرف بااِختیار بنانے کی کوشش کریں بلکہ بہترین کام کرنے اور اَپنا بہترین کچھ دینے کی کوشش کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی مسابقتی دُنیا میں سمارٹنس ایک نئی خوبصورتی ہے۔ اگر ہم جو کچھ سیکھتے ہیں اِس میں عملی طور پر نہ ہوں تو ہمارا کتابی علم ہمیں کہیں نہیں لے جائے گا۔ناظم سکولی تعلیم کشمیر نے خواتین کو بااِختیار بنانے کے اہم پہلوﺅں پر مشتمل اِس طرح کے پروگرا م کے اِنعقاد پر جی بی ایچ ایس ایس ہمہامہ کے عملے اور طلباءکی تعریف کی۔
س پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری اینڈ ریسرچ کشمیر شیخ ظہور، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام رومانہ قاضی ، پرنسپل جی بی ایچ ایس ایس ہمہامہ سامعیہ گیلانی ، محکمہ لائبریری اینڈ ریسرچ کے اَفسران ، جی بی ایچ ایس ایس ہمہامہ کے سٹاف ممبران اور طلباءکی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔مقررین او رطلباءنے جدید ہندوستان کی تشکیل میں راجہ رام موہن رائے کی زبردست شراکت اور سماج میں خواتین کے برابری کے حق کے لئے ان کی مسلسل جدو جہد کا ذِکر کیا۔ اُنہوں نے راجہ رام موہن رائے کی زندگی کی تاریخ اور 19ویں اور 20ویں صدی کے دوران تمام سماجی برائیوں کے خلاف ان کی قربانیوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔مقررین نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی او رسماجی و اِقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی مساوی شرکت سے ہی ہندوستان کو حقیقی معنوں میں بااِختیار بنایا جائے گا۔اِسی کی ایک تقریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اِنسٹی چیویشن چھانہ پورہ سری نگر میں منعقد کی گئی جس سے اِنسٹی چیوٹ کی پرنسپل سمینہ وانی ، سٹاف ممبران اور طالبات نے خطاب کیا۔بعد اَزاں ، طلباءنے خواتین کو بااِختیار بنانے کے حوالے سے پلے کارڈ اُٹھائے ریلیاں نکالیں اور شہر کے مختلف حصوں میں مارچ کیا۔گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سکینڈری اِنسٹی چیوشن رانی باغ اننت ناگ اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نہامہ میں منعقد ہونے والی اِسی طرح کی ریلیوں کو آج خراب موسم اور مسلسل بارش کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور اَب یہ کل 9 مئی 2023ءکو منعقد کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں ریڈکراس کا عالمی دِن منایا گیا

Next Post

10ویں، 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کیا جائے گا:ناظم تعلیمات کشمیر

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
جموں وکشمیرمیں8ویں جماعت کے امتحانی نتائج کااعلان

10ویں، 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کیا جائے گا:ناظم تعلیمات کشمیر

حج 2022 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو صرف 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں

حج2023:عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول2یا3دنوںمیں جاری کیا جائے گا

پارلیمنٹ میں منعقدہ ”اپنے آئین کو جانو“ترال کے طالب علم کی شرکت

پارلیمنٹ میں منعقدہ ”اپنے آئین کو جانو“ترال کے طالب علم کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail