سید اعجاز
ترال ///سنٹرل انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشنل ٹکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ ”اپنے آئین کو جانو“پروگرام میں جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والے والے ہمدرد گرائمر سکول میں کے ایک طالب علم جگ پریت سنگھ نے جموںو کشمیر اور لداخ کی نمائندگی ہے۔یہ پروگرام قومی رہنماﺅں کو خراج عقیدت کرنے کے تقریبات میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے پارلیمنٹ میں منعقد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم ،یوتھ افیرس اینڈ سپورٹس گورمنٹ آف انڈیانے پارلی منٹری ریسرچ اینڈ ٹرینگ انسٹچیوٹ نئی دلی کے اشتراک سے حال ہی میں ملک بھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباءسے اس پروگرام میں حصہ لینے کے لئے ایک امتحان منعقد کیا ہے جس میں ملک بھر کے کل22طلباءو طالبات نے کامیاب ہوئے جن میں جگ پریت سنگھ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔جگ پریت سنگھ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے معروف تعلیمی ادارے ”ہمدرد گرائمر سکول ہمدرد آباد ترال “ کے دسویں جماعت کے طالب علم ہے ۔جگ پریت سنگھ ساکن گامراج ترال جموںو کشمیر اور لداخ یوٹی کا واحد طالب علم اس پروگرام کے لئے منتخب ہوا ۔منگل کے روز پارلیمنٹ میں منعقدہ اس پروگرام کو”سنسد ٹیلی ویژن “ نے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا ہے ۔جس میں جگ پریت سنگھ نے رابندر ناتھ ٹیگور کے زندگی پر مختصر روشنی ڈالی ہے پروگرام ٹیلی کاسٹ ہونے کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور ان کا ویڈیو سوشل میڈیاپر بڑے پیمانے پر وائرل ہوا اور اس طالب علم کو سماج کے ہر ایک فرد نے مبارک باد پیش کی ہے ۔ادھر ہمدرد گرائمر سکول انتظامیہ نے طالب علم کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی ہے۔