سری نگر:۹،مئی:رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے جی20سیاحتی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے پیش نظر مقام تقریب SKICCکے گردونواح میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔جھیل ڈل میں میرین کمانڈوزکی تعیناتی ہوگی جبکہ مقام تقریب کے اردگردنیشنل سیکورٹی گارڈس NSGکی خصوصی ٹیموںکوتعینات کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس کے ایک بیان کے مطابق، گزشتہ ہفتے یہاں سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے G20 سربراہی اجلاس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں دریا اور ڈل جھیل کے تسلط کی اہمیت پر زور دیا۔اے ڈی جی پی وجے کمار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرین کمانڈوز (MARCOS) کو تعینات کیا جائے تاکہ چوٹی کے مقامات کے ارد گرد آبی ذخائر کےلئے ایک مضبوط حفاظتی احاطہ فراہم کیا جا سکے۔پولیس نے کہاکہ اے ڈی جی پی کشمیر زون نے تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی متعلقین کے ساتھ اشتراک کیا کہ این ایس جی ٹیموں کو ایس او جی کے ساتھ انسداد فدائین حملے کےلئے استعمال کیا جائے گا اور ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لئے خصوصی این ایس جی ٹیموں کو تمام مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔