بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چوری کی وارداتوں سے بچنے کیلئے سٹی پولیس کالوگوںکو مشورہ

تالہ بند گھروں پر چوروں کی نظر , گھروں کو خالی نہ چھوڑیں ،قیمتی سامان ونقدی گھروں میں نہ رکھیں

by Srinagar Mail
09/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹،مئی:شہر میںچوری کی وارداتوں سے بچنے اور روکنے کےلئے سری نگر پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کی تقریبات میں شرکت کے دوران اپنے گھروں کو خالی نہ چھوڑیں اور قیمتی سامان ونقدی گھروں میں رکھنے سے گریز کریں۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر شہر کے کچھ علاقوں میں لوگوں نے دعویٰ کیا کہ چوروں نے ان کے گھروں میں گھس کر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا جب وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے،اورگھرمیں کوئی موجودنہیں تھا۔اس طرح کی چوری کو روکنے کےلئے،سری نگر پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان کی حفاظت کریں اور جب گھر میں کوئی موجود نہ ہوں تو نقدی اور دیگر قیمتی سامان گھر میں نہ رکھیں۔ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر خصوصاً چور ایسے گھروں پر نظر رکھتے ہیں جو تالے لگے رہتے ہیں اور جہاں خاندان کے افراد کسی تقریب میں شرکت کےلئے باہر جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی قیمتی اشیاءکی حفاظت کرنے کا مشورہ دیں۔پولیس افسر نے مزید کہا کہ لوگوں کو بینک لاکرز، اے ٹی ایم، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی سہولیات سے استفادہ کرنا چاہیے۔انہوںنے مزیدکہا کہ لوگوںکی طرف سے تھوڑی سی لاپرواہی ان کی محنت سے کمائی گئی رقم اور زیورات کو ضائع کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چوری کی روک تھام کےلئے تعاون کر کے پولیس کی مدد کرنی چاہیے، خاص طور پر وہ جو دن کے وقت ہوتی ہیں۔اعلیٰ پولیس افسرنے کہاکہ لوگ گھر میں کم سے کم رقم رکھ سکتے ہیں کیونکہ تمام بینک،ATM اور نیٹ بینکنگ جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں جو کسی بھی ٹرانزیکشن یا ٹرانسفر کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ قابل اعتماد اور آسان ہیں، نیز زیورات کو بینک میں محفوظ رکھنا چاہیے اور صرف وہی جو روزمرہ کے استعمال کےلئے درکار ہیں گھر میں رکھے جا سکتے ہیں۔پولیس افسرنے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد گھومتے ہوئے پائیں تو متعلقہ تھانے کو مطلع کریں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جھیل ڈل میں میرین کمانڈوزکی تعیناتی ہوگی

Next Post

سرائے بالاسرینگر اور راجوری میں منشیات مخالف مہم

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post

سرائے بالاسرینگر اور راجوری میں منشیات مخالف مہم

ترال میں مرکزی جامع مسجد نور الاسلام ترال آگ کی واردات میں خاکستر،علاقے میں ماتم،

ترال میں مرکزی جامع مسجد نور الاسلام ترال آگ کی واردات میں خاکستر،علاقے میں ماتم،

ڈی ایس پی دیویندر کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

این آئی اے نے کشمیر میں لیتھ پورہ سی آر پی ایف کیمپ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور دیگر کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail