جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

حج2023:عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول2یا3دنوںمیں جاری کیا جائے گا

ج کمیٹی آف انڈیا کی مقررہ رقم کی ادائیگی لازمی  تیسری قسط میں جتنی رقم ادا کرانی ہے ، اُتنی رقم جمع کرانی ہوگی: ایگزیکٹو آفیسر عبدالاسلام میر

by Srinagar Mail
09/05/2023
A A
حج 2022 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو صرف 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹،مئی: : جموں وکشمیراسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالاسلام میر نے منگل کو کہاکہ اگلے 2یا3دنوںمیں عازمین حج کی سعودی عرب روانگی اوروہاں سے واپسی کاشیڈول جاری کیاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیراسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسرنے کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کیساتھ مشاورت جاری ہے اورآنے والے دنوں میں جموں وکشمیرکے تعلق رکھنے والے منتخب عازمین کی سعودی عرب روانگی اور واپسی اوروہاں سے واپسی کاشیڈول جاری کیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالاسلام میرنے یہ واضح کیاکہ حج کمیٹی آف انڈیا نے تیسری قسط کی صورت میں جتنی رقم جمع کرانے کوکہا ہے ،عازمین کو اُتنی رقم جمع کرانی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج2023کیلئے منتخب عازمین کو جتنی رقم ادایا جمع کرانے کوکہاہے ،اُتنی رقم جمع کرانی ہوگی ۔قابل ذکر ہے کہ امسال جموں وکشمیر اورلداخ سے تعلق رکھنے والے 10ہزار سے زیادہ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سری نگر ہوائی اڈے سے الگ الگ تاریخوں پر روانہ ہونگے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن سفینہ بیگ کے 11 فروری 2023کوکئے گئے اعلان کہ اس سال جموں وکشمیرکے عازمین حج کیلئے حج2023 تقریباً 80ہزار روپے سستا ہو گا اور اس سال عازمین کوفی کس زیادہ سے زیادہ 3لاکھ 50ہزار سے 3لاکھ70ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے،کے بالکل برعکس عارضی حج کی رقم کااعلان کیاہے ،جو جموں وکشمیرکے عازمین حج کیلئے فی کس3لاکھ95ہزار20روپے بنتی ہے ۔جموں و کشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت کے درمیان گفت و شنید کے بعد اس سال حج کو سستا کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن سفینہ بیگ کاکہناتھاکہ ہمارے اندازوں کے مطابق جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کیلئے حج 2023،80ہزار روپے سستا ہوگا۔ موصوفہ کامزیدکہناتھاکہ ہر عازمین حج جو بصورت دیگر 4 لاکھ50ہزار روپے ادا کرنے تھے، اُسے اب3لاکھ 50ہزار سے 3لاکھ70ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک کے مختلف یعنی22شہروںمیں واقع ہوائی اڈوں سے امسال روانہ ہونے والے عازمین کی جانب سے اداکی جانے والی عارضی حج کی رقم کااعلان کیاہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے6مئی2023کو جاری کئے گئے سرکیولر بعنوان”حج 2023 کے لیے منتخب عازمین حج کی ادائیگی کی رقم“میں ملک کے مختلف یعنی22شہروںمیں واقع ہوائی اڈوں سے امسال روانہ ہونے والے عازمین کی جانب سے اداکی جانے والی عارضی حج کی رقم کاخلاصہ کیاگیا ہے ۔جسکے مطابق سب سے زیادہ رقم اداکرنے والے عازمین میں جموں وکشمیر کے عازمین دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بہار کے شہر گیاکے ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے عازمین کو سب سے زیادہ رقم یعنی4لاکھ321روپے اداکرنے ہونگے ۔جہاں تک جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کاتعلق ہے توانہوںنے ملک کے باقی عازمین کی طرح ہی پہلے ہی دوقسطوںمیں2لاکھ51ہزار 800روپے جمع کرائے ہیں ،اوراب ملک کے دوسرے عازمین کی طرح ہی جموں وکشمیرکے عازمین حج کو 15مئی 2023تک تیسری اور آخری قسط اداکرنی ہے ۔تیسری قسط کی صورت میں جموں وکشمیر کے عازمین (جن کی تعداد10ہزار کے لگ بھگ ہے ) کوایک لاکھ43ہزار220روپے جمع یاڈیپازٹ کرنے ہیں ،اس طرح سے جموں وکشمیرکے عازمین امسال فی کس 3لاکھ95ہزار20روپے جمع کرائےں گے ،جو حج2022کے مقابلے میں صرف55ہزار روپے کم ہے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

10ویں، 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کیا جائے گا:ناظم تعلیمات کشمیر

Next Post

پارلیمنٹ میں منعقدہ ”اپنے آئین کو جانو“ترال کے طالب علم کی شرکت

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
پارلیمنٹ میں منعقدہ ”اپنے آئین کو جانو“ترال کے طالب علم کی شرکت

پارلیمنٹ میں منعقدہ ”اپنے آئین کو جانو“ترال کے طالب علم کی شرکت

G20میٹنگ ،سالانہ امرناتھ یاترااورسیاحتی سیزن کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات

جھیل ڈل میں میرین کمانڈوزکی تعیناتی ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail