سری نگر/ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج زیون میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے ٹرانزٹ اقامتی سہولیت کے جاری تعمیراتی کام کے سائٹ کا معائینہ کیا اور جائزہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سائٹ پر کئے جارہے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اَفسران کو ہدایت دی کہ پروجیکٹ کوبروقت مکمل کیا جائے۔زیون میں ہاﺅسنگ کالونی میں 39 بلاک ہوں گے جن میں 936 ریذیڈنشل یونٹ ہوں گے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس برس اپریل کے شروع میں بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل اور شوپیاں میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے نو تعمیر شدہ 576 ریذیڈنشل اَقامتی سہولیات کا اِفتتاح کیا تھا۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی ) ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔