بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

گورنمنٹ ڈگری کالج ترال بد نظمی کا شکار ،3ماہ سے مستقل پرنسپل نہیں

کالج میں تائنات چھوٹے بڑے ملازمین عید کے دن بھی تنخواہوں سے محروم رہے سال2018کے بعد جتنے بھی پرنسپل آئے مختصر وقت گزرا اور عہدے سے سبکدوش :مقامی آبادی

by Srinagar Mail
19/05/2023
A A
گورنمنٹ ڈگری کالج ترال بد نظمی کا شکار ،3ماہ سے مستقل پرنسپل نہیں
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں بجونی کے مقام پر قائم گورنمنٹ ڈگری کالج ترال بد نظمی کا شکار ہوا ہے کیوں کہ کالج میں گزشتہ3ماہ سے کوئی مستقل پرنسپل نہیں آیاہے جبکہ سال2018کے بعد جتنے بھی پرنسپل آئے وہ سب نوکری کے آخری ایام میں یہاں آئے اور عہدوں سے سبکدوش ہوئے جس پر مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا ۔ذرائع نے بتایا کالج میں مارچ میں ایک پرنسپل نوکری سے سبکدوش ہوا جس کے بعد یہاں کسی بھی پرنسپل کو تائنات نہیں کیا گیا جبکہ کالج کا معمولی نظام چلانے کے لئے عملے میںموجود ایک سینئر پروفیسر کو تائنات کیا گیا ہے ۔اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کالج عملے کو عید کے دن بھی پرنسپل کی عدم تائناتی کے باعث تنخواہ نہیں ملی ہے جس میں لوکل فنڈس پر گزارنے کرنے والے چھوٹے درجے کے ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ کالج کا باقی کام بھی ٹھپ پڑا ہے ۔جن میں طلباءکی” کوکیری کیولر ایکتو ٹیز“ بھی شامل ہیں۔ یاد رہے ڈگری کالج ترال چند سال تک نہ صرف وادی بلکہ جموںو کشمیر کے بہترین کالجوں میں شمار ہوتا تھا جس نے سال2010میں جموںو کشمیرکے کالجوں میں پہلی بار اندراگاندھی نیشنل NSS ایواڑ حاصل کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کالج میں سال2018کے بعد کوئی بھی ایسا پرنسپل نہیں آیا جو کالج میں اپنے فرائض انجام دینے کے لئے آیا بلکہ جتنے بھی پرنسپل اس مدت کے دوران یہاں آئے وہ صرف نوکری کے آخری ایام گزارنے کے لئے آئے ہیں جس کے بعد وہ یہاں سے ہی سبکدوش ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا اس مدت میں صرف اپنے کاغذات وغیرہ تیار کررہے تھے جبکہ کالج میں کوئی خاص کام یا کامیابی حاصل نہیں ہو ئی ہے ۔ترال کے کچھ معزز شہریوں نے بتایا کہ ترال کالج کے سابق طلباءاس وقت نہ صرف ملک بلکہ دنیاں کے مختلف ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں لیکن اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یہ روایت خدا نہ خواستہ ختم ہو سکتی ہے ۔ انہوں ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں فوری طور مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے فوری طور کالج میں ایک مستقبل پرنسپل کم سے کم3سال کے لئے تائنات کیا جائے جس سے کالج میں پرانے نظام کو بحال کرنے میں مدد کرے گا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سری نگر میں بین الااقوامی ’ایونٹ،G20‘: کامیاب انعقادکیلئے سیول انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیاں سرگرم عمل

Next Post

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے کیا راجباغ میں دریائے جہلم پر ریور فرنٹ کا افتتاح، کہا6 کلومیٹر طویل جہلم ریور فرنٹ مکمل،مزید کام جاری

60غیر ملکی اور 100سے زیادہ ملکی مندوبین کیلئے کشمیرمیں مہمان نوازی کے خاص الخاص انتظامات

60غیر ملکی اور 100سے زیادہ ملکی مندوبین کیلئے کشمیرمیں مہمان نوازی کے خاص الخاص انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail