سید اعجاز
ترال//ڈی سی ممبر آر پل ترال منظور احمد گنائی نے سنیچر کے روز کے سرینگر سید الطاف بخاری کی قیادت والی سیاسی پارٹی ”جموںو کشمیراپنی پارٹی “میں درجنوں کارکنان اور حامیوں کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔اس سلسلے میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میںپارٹی کے سینئر لیڈران نے منظور گنائی اور ان کے حامیوںکا والہانہ استقبال کیا گیا ہے ۔ اس دوران یہاں منعقدہ تقریب میںپارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر، ظفر اقبال منہاس، منتظر محی الدین حاجی پرویز۔غلام محمد میر اور دیگر لیڈروں نے انہیں پارٹی میں شمولیت کرنے پر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران نے پارٹی کے منشور کے حوالے سے مفصل بات کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ منظور گنائی کی شمولیت سے جنوبی کشمیر میں پارٹی مضبوط ہوگی اس دوران منظور گنائی نے بھی یہاں موجود لوگوں سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ تن من کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کریں گے کیونکہ وہ زمینی سطح سے جڑا ہوا، ورکر ہے اور اپنی پارٹی کے ایجینڈے کو گھر گھر پہنچانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا میری سیاست عوامی خدمت ہے اور مجھے لگا میرے لوگوں اور علاقے کے لئے اپنی پارٹی ایک بہتر سیاسی پارٹی ہے اور مجھے بھی اسی پارٹی میں شامل ہو جانا چاہے منظور گنائی نے پی ڈی پی کے ساتھ رہ کر بلاک آری پل کا ڈی ڈی سی انتخاب جیتا تھا اور حال ہی میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کی تھی تاہم بطور ڈی ڈی سی وہ علاقے میں کامیاب رہے انہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کافی زیادہ کام کیا ہے سرینگر میںمیڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منظور گنائی نے بتایا کہ کافی سوچ کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پارٹی سچ کی سیاست کر، رہی ہے۔۔۔