سری نگر:۱۲،مئی :آج یعنی 22مئی2023کو ایک نئی تاریخ رقم ہوگی ،کیونکہ سری نگر پہلی مرتبہ کسی بین الااقوامی سطح کی کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل کرے گا۔مشہور زمانہ قدرتی آبگاہ جھیل ڈل کے کنارے اور زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقعشیرکشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سینٹرSKICCمیں 22سے24مئی تک گروپ آف20ممالک کے پلیٹ فارم G20کے ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد ہوگی ،جس کاافتتاح جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کریں گے جبکہ مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈ ی اوروزیراعظم دفتر میں تعینات مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اس بین الااقوامی اہمیت کی حامل کانفرنس یااجلاس میں بطور مہمانان خصوصی کے شرکت کریں گے ۔اسکے ساتھ ہی مختلف ممبرممالک اورملکی وغیر ملکی تنظیموں کے تقریباً 200سے زیادہ مندوبین اس تین روزہ اجلاس میں شریک ہونگے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جی20کے سیاحتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ آج یعنی22مئی سے سری نگرمیں واقع SKICCمیں شروع ہوگی ،جو تین روزتک جاری رہے گی ۔اس بین الااقوامی اجلاس کاافتتاح جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کریں گے جبکہ اس موقعہ پر مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈ ی اوروزیراعظم دفتر میں تعینات مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ بھی موجودہونگے ۔سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے سے مقام تقریب یعنیSKICCواقع بلیو وارڈروڑ تک سڑکوں کو خوب سجایا گیاہے اور سڑک کے دونوں اطراف کشمیرکی سیاحت وثقافت کو اُجاگر کرنے والے بڑے بڑے پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔قومی پرچم یعنی ترنگے کے سبز، سفید اور نارنجی رنگ میں مزین لیمپ پوسٹوں کی قطاریں، ہوائی اڈے کی سڑک کے ساتھ آنے والوں کی رہنمائی کیلئے پہلے ہی چالو کئے گئے ہیں،اورساتھ ہی ہندوستان کے گروپ آف 20 لوگو پر مشتمل بل بورڈ اس علاقے میں مہمانوں کا استقبال کریں گے ۔ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی تک سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات بھی کئے گئے ہیں جبکہ راستے میں موجود سیکورٹی فورسز کے بینکروں اورچوکیوںکو بھی نئی شکل دی گئی ہے۔شہر کے اندرونی علاقوں بشمول حساس مقامات وسڑکوں کومحفوظ بنانے کی ذمہ داری مشترکہ طور پر این ایس جی ،جموںوکشمیر پولیس اور سی آرپی ایف کو دی گئی ہے جبکہ ایس کے آئی سی سی اوریہاں موجودرہنے والے مہمانوں کی حفاظت کیلئے این ایس جی گارڈس اور میرین کمانڈوز جھیل ڈل میں سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے شرکاءکیلئے ایک گالا ڈنرکا اہتمام کیا جائے گا۔جبکہ سری نگر کے میئر شہر میں جی20 کے مندوبین کےلئے دوپہر کے کھانے(ظہرانے) کی میزبانی کریں گے۔22 مئی کو ’فلم ٹورازم فار اکنامک گروتھ اینڈ کلچرل پرزرویشن‘ کے موضوع پر ایک سائیڈ ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں فلمی سیاحت کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر توجہ دی جائے گی۔ اس تقریب میں جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز بشمول فلم انڈسٹری کے سرکردہ پروڈیوسرز کی شرکت کریں گے۔یہ واقعہ کشمیر کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ یہ پہلی بار بین الاقوامی کثیرالجہتی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، اور وہ بھی سیاحت کے حوالے سے، جسے یہ خطہ ’زمین پر جنت‘ کے نام سے مشہور ہے۔سری نگرمیں بین الااقوامی تقریب کے پیش نظر سرنورنگے گئے شکارے اورہائس بوٹ ڈل جھیل کے اب بھی نیلے پانیوں پر شاندار طریقے سے تیرتے نظرآتے ہیں ہیں۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں سے گھری چھتوں پر چھتری لٹکائے ہوئے ایک قطار میں کھڑی شاندار ہاو¿س بوٹس اس علاقے کے سکون اور سکون کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جی 20میٹنگ کی تیاریوںکی نگرانی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا خود کررہے تھے ،جنہوںنے کچھ روز قبل پولوویو پروجیکٹ اور ہفتہ کو راجباغ علاقہ میں جہلم پر ریور فرنٹ کا افتتاح کیا۔توقع ہے کہ اس تقریب سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور کشمیر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کو دنیا کے سامنے دکھایا جائے گا۔ یہ علاقے میں خوشحالی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور امید ہے کہ یہ تقریب مزید ترقی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔حکام نے بتایاکہ لیفٹیننٹ گورنر بین الاقوامی مندوبین سے خطاب کریں گے اور دیگر مسائل کے علاوہ جموں و کشمیر کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کریں گے۔جی20میٹنگ میں شرکت کرنے والے مندوبین آج ڈل جھیل پر شکارا کی سواری کریں گے، اور شام کو ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔