جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جی20اجلاس جموں وکشمیرکے ایک کروڑ30لاکھ شہریوں کیلئے ایک تاریخی موقعہ:منوج سنہا

تمام شہری آگے آئیں اور اس یادگار تقریب کا حصہ بنیں,لیفٹنٹ گورنرکادورہ پہلگام ، لوگوں،تاجروں اورسیاحوں سے بات چیت،مسائل کے حل کی یقین دہانی

by Srinagar Mail
21/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر،پہلگام:۱۲،مئی :لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے 22مئی سے شروع ہونے والے3روزہ جی20اجلاس کوجموں وکشمیرکے ایک کروڑ30لاکھ شہریوں کیلئے ایک تاریخی موقعہ قرار دیتے ہوئے پھرکہاکہ اس بین الااقوامی ایونٹ کوکامیاب اوریادگار بنانے کیلئے تمام شہری آگے آئیں اور اس یادگار تقریب کا حصہ بنیں۔اس دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کرکے یہاں یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاتراکے پیش نظرپہلگام،چندنواری سڑک کا معائنہ کیا ۔انہوںنے پہلگام کے مین مارکیٹ میں مقامی لوگوں،تاجروں اورسیاحوں سے بات چیت کی اوراُن کے مسائل ومطالبات نیزشکایات کاازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ جھیل ڈل کے کنارے پرواقع SKICCمیں 22مئی بروزپیرسے شرو ع ہونے والی3روز ہ جی 20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے ایک دن قبل لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرایک ٹویٹ میں کہا”کل سے شروع ہونے والا G20 اجلاس جموں وکشمیرکے13 ملین یعنی ایک کروڑ30لاکھ شہریوں کیلئے انمول ثقافت، ورثے، سیاحت اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کا ایک تاریخی موقع ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ تمام شہری آگے آئیں اور اس یادگار تقریب کا حصہ بنیں“۔اس دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کواعلیٰ حکام کے ہمراہ سیاحتی مقام پہلگام کادورہ کیا۔ایل جی آفس کے آفیشل ٹویٹ میں اس حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو پہلگام کا دورہ کیا اور مین بازار میں رہائشیوں، سیاحوں اور دکانداروں سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کے سوالات، مسائل اور مطالبات خندہ پیشانی سے سنے اور بات چیت کے دوران پیش کی گئی تمام حقیقی شکایات کے وقتی ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے پہلگام،چندنواری سڑک کا معائنہ کیا اور اس کا جائزہ لیا۔ضلع کے سینئر افسران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ایل جی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی ترقیاتی سرگرمیوں سے مکمل طور پر مطمئن ہوں:مشتاق چایا

Next Post

عنوان: مسلمان سنت نبوی کو کیوں بھول گئے؟

Related Posts

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

بتہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

اونتی پورہ: استانی اختر جان کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

اونتی پورہ: استانی اختر جان کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب منعقد

آئی ٹی آئی ترال میں شجرکاری تقریب منعقد، ادارے کے احاطے میں متعدد پودے لگائے

آئی ٹی آئی ترال میں شجرکاری تقریب منعقد، ادارے کے احاطے میں متعدد پودے لگائے

پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی

پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی

گوجری مجلس ادب ترال کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد

گوجری مجلس ادب ترال کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد

Next Post
عنوان: مسلمان سنت نبوی کو کیوں بھول گئے؟

عنوان: مسلمان سنت نبوی کو کیوں بھول گئے؟

مرینگو ایشیاء ہاسپٹلس فریدآباد نے اے جی آئی دی گیسٹروسٹی، اوریزن ہاسپٹل کے اشتراک سے لدھیانہ میں او پی ڈی سہولیات کا کیا آغاز

مرینگو ایشیاء ہاسپٹلس فریدآباد نے اے جی آئی دی گیسٹروسٹی، اوریزن ہاسپٹل کے اشتراک سے لدھیانہ میں او پی ڈی سہولیات کا کیا آغاز

ترال میں پولیس نے شبانہ ناکےکے  دوران  عمارتی لکڑی ضبط کی

ترال میں پولیس نے شبانہ ناکےکے دوران عمارتی لکڑی ضبط کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail