سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال اور دیگرکچھ علاقوں میں جمعرات کی شام6بجے کے قریب تیز ہوائیں چلنے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی جبکہ کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلوں ،میوہ باغات اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچاہے ۔ تاہم کسی بھی علاقے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔اس دوران سب ضلع کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شام 6بجے کے قریب تیز ہوائیں چلے ہیں جس کے نتیجے متعدد مقامات پر مکانوں کے چھتیں اڑ گئی اور مختلف قسم کے درخت جڑوں سے اڑ گئے جن کی وجہ سے کئی مقامات پر مکانوں اور دیگر قسم کے تعمیراتی ڈانچوں کو نقصان پہنچا ہے،ہمدانیہ بازار ترال بالا میں ایک بوسیدہ چنار کا بھاری شاخ زمین پر گر آیا ہے جس کے نتیجے میں یہاںکچھ راہ گیر اور گاڑی سوار بال بال بچ گئے ہیں ۔اسی طرح پنگلش ترال میں محمد اقبال شیخ ولد جلالدین شیخ کے رہاشی مکان پر ایک اخروٹ کا درخت گر آنے سے مکان کو نقصان پہنچا ہے تاہم افراد خانہ معجزاتی طور بچ نکلے ہیں ۔ ادھر دیور روڑ پر کنڈ آستان کے نذدیک چنار کے درخت کی ایک شاخ گر آئی ہے جوحاجی محمدانور ڈار کے بیکری کے کارخانے کے قریب گری ہے تاہم شام ہونے کی وجہ سے یہاں کے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ادھر ترال قصبے سے بھی کچھ مکانوں کے چھت اڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ ادھر سید آباد پستونہ،بٹہ گنڈ،آری گام ،شیر آباد،پنگلش،مونگہام چھتر گام میں درخت جڑوں سے اکھڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ادھر خانہ گنڈ میڈورہ میںسجاد احمد ملک غلام رسول ملک خانہ گنڈ میڈورہ کے رہائشی شڈ پر درخت گر آیا تاہم افراد خانہ کے مطابق اس واقعے میں افراد خانہ معزاتی طور بچ گئے تاہم شیڈ کو نقصان پہنچا ہے ۔ادھر شاجن ترال میں چند مکانوں کے چھتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔شام ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں سے مکمل تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ادھر تیز ہوائیں چل نے کے بعد ناگہ بل برن پتھری،کنگہ لورہ کہلیل،دودھ مرگ ناگہ پتھری وغیرہ علاقوں میں قریب 10منٹ تک شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں فصلوں اور میوہ باغات کے ساتھ ساتھ سبزیوں کوشدید نقصان پہنچا ہے ۔ادھر انتظامیہ نے حوالے سے تفصیلات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور کل ہی بہتر انداز میں نقصان کا پتہ چل سکتا ہے۔