سری نگر29،مئی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز بتایا کہ کھیر بھوانی میلہ کشمیری پنڈت بہنوں اور بھائیوں کے روحانی دائرے میں ایک مقدس مقام رکھتا ہے۔انہوں نے کہا اس میلے میں 25ہزار لوگوں نے شرکت کی ہے جبکہ میلے کے پر امن انعقاد پر انہوں نے ایل جی منوج سنہا اور فورسز کے ساتھ ساتج جموںو کشمیر پولیس کے رول کی تعریف کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق امیت شاہ نے پیر کے روز بتایا کہ کشمیر میں جیشٹھا اشٹمی پر منعقد ہونے والا کھیر بھوانی میلہ کشمیری پنڈت بہنوں اور بھائیوں کے روحانی دائرے میں ایک مقدس مقام رکھتا ہے۔ میلے میں 25000 سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی۔انہوں نے لکھا ہے کہ” میںجموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا، سیکورٹی فورسز، جموںو کشمیر پولیس اور مقامی انتظامیہ کو کھیر بھوانی میلے کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ماں کھیر بھوانی کا الہی کرم ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے:خیال رہے میلہ کھیر بھوانی کے میلے میں نہ صرف جموںو کشمیر بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں آباد تمام کشمیری پنڈت یہاں اس میلے میں شرکت کے لئے آتے ہیں وادی کشمیر میں تیس کے نا مسائد حالات کے دوران بھی یہاں آتے تھے لیکن کافی کم تعداد میں آتے تھے ۔اس دوران وادی کشمیر میں حالت بہتر ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کا آنا زیادہ ہوا اور اس وقت میں کئی سال بعد سرکاری اعداد شمار کے مطابق 25ہزار لوگوں نے شرکت کی ہے جو ایک اچھا قدم ہے ۔ خیال رہے میلہ کھیر بھوانی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں شرکت کی ہے جس کے لئے انتظامیہ نے حفاظت سمیت تمام اقدامات اٹھائے تھے ۔