پلوامہ: نوجوان صحافی اعجاز ڈار کے چچا جان، حاجی عبدالاحد ڈار بدھ کو اپنے آبائی علاقے لیتر پلوامہ کے کولپورہ گاؤں میں انتقال کر گئے۔
لواحقین کے مطابق مرحوم عبدالاحد ڈار کی موت آج اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔
دریں اثناء کئی صحافیوں کے علاوہ ترال اور کپوارہ کی جرنلسٹ ایسوسی ایشنوں نے حاجی عبدالاحد ڈار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اور سوگوار خاندان بالخصوص صحافی اعجاز ڈار کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ادھر سینئر صحافی و کشمیر عظمی کے نمائندے برائے پلوامہ سید، اعجاز نے بھی پورے خاندان خاص کر اعجاز ڈار کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
صحافی اعجاز رشید ڈار خبر رساں ایجنسی سی این آئی میِں بحثیت ایڈیٹر کام کر رہے ہیں، جب کہ وہ اردو روزنامہ تعمیل ارشاد کے ساتھ بھی منسلک ہے۔