ترال: گوجری مجلس ادب ترال کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مجلس کے صدر محمد ابراہیم خاکسر نے کی۔ اس موقع پر ممبران نے گلستان نیوز اینکر ساحل امین ساکنہ پانزو ترال کے والد صاحب محمد اسماعیل کے فوت ہونے پر دکھ کا اظہار کرکے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کے لئے دُعائیں کی۔ اس کے علاوہ مجلس کے ممبران نے کچھمولہ ترال کی ایک نامور شخصیت ماسٹر نور الدین شاہ کی وفات پر بھی دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے حق میں دُعائیں پڑھی۔