منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

7جون کو 315عازمین کے پہلے قافلے کی روانگی,ہردن2پروازیں،عازمین صبح 10بجے اور2بجے تک حج ہاﺅس پہنچیں:حج آفیسر

by Srinagar Mail
31/05/2023
A A
حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۱۳، مئی: حج کمیٹی آف انڈیا نے حج2023کے سلسلے میں جموں وکشمیر سے عازمین کی سری نگرسے جدہ شریف روانگی اور مدینہ منورہ سے حجاج کرام کی سری نگرواپسی کاشیڈول جاری کردیاہے ،جسکے مطابق سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جموں وکشمیرکے عازمین کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ 7جون2023سے شروع ہوگا،جو22جون تک جاری رہے گاجبکہ وہاں حجاج کرام کی سری نگر واپسی کا سلسلہ 17جولائی2023سے2اگست تک جاری رہے گا۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ جموں و کشمیر سے حج2023 کے لئے عازمین7 جون سے سعودی عرب کےلئے روانہ ہوں گے۔پہلی پرواز 315 عازمین کو لے کر 7جون کو سہ پہر 3بجے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہو گی ۔جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کےلئے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے7 جون سے ہر روز2 پروازیں روانہ ہوں گی اور ہر ایک پرواز میں 315 عازمین کو الگ الگ شیڈول میں لے جایا جائے گا۔حج افسر عبدالسلام نے بتایا کہ عازمین سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر احرام (مقدس کپڑا) پہنیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ حجاج کرام جو دوپہر 3 بجے فلائٹ میں سوار ہوں گے، اُنہیں تمام رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لیے صبح 10 بجے سری نگر کے بمنہ حج ہاو¿ز میں حاضر ہونا ہوگا اور حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے اُنہیں سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔کشمیرکے حج افسر عبدالسلام میرنے مزید کہا کہ اسی طرح جن عازمین کو دن کی دوسری پرواز میں سوار ہونا تھا جو سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شام 7 بجے روانہ ہوگی، وہ تمام رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لیے دوپہر2 بجے تک حج ہاو¿س بمنہ سری نگر پہنچ جائیں گے۔ڈاکٹر عبدالاسلام میر نے کہا کہ اس سال جموں و کشمیر سے تقریباً 12000 عازمین حج بیت اللہ2023 ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی واپسی 17 جولائی سے شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کےلئے مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ سعودی عرب میں حج کے احسن انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دوران شب سے جموں وکشمیرکے بیشتر علاقوںمیں درمیانی تا موسلادار بارشیں،کہیں کہیں ہلکی برف باری

Next Post

بتہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

بتہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

معروف کوچنگ ادارے ”فزکس والا“ کاسرینگر میں سنٹر قائم

معروف کوچنگ ادارے ”فزکس والا“ کاسرینگر میں سنٹر قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail