سرینگر//یکم جون: نئی تعلیمی پالیسی کو لیکرمعیاری کوچنگ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے بھارت کے معروف کوچنگ ادارے فزکس والا (PW)نے جمعرات کو سرینگر میں اپنے سنٹر کو چالو کیا ۔اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فزیکس والا کے چیف ایجوکیشنسٹ آفیسر روہت گپتا ،انکت گپتا ،ریجنل ہیڈ وریندر سنگھ نے کہا کہ فزکس والاایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو نئی تعلیمی پالیسی کو لیکر طلاب کو جدید ٹیکنالونی کو بروے کار لیکرمعیاری تعلیم فراہم کررہا ہے اور اب سرینگر میں بھی اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہPW SAT نویں جماعت سے 12 ویں جماعت کے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھJEE/NEET کے امیدواروں کو اپنے مراکز میں تجربہ کار فیکلٹی ممبران کے ذریعے اعلیٰ معیار کی کوچنگ اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری آف لائن تعلیم کو ہر طالب علم کے لیے سستی اور قابل رسائی بنانے کے مقصد کے ساتھ PW آن لائن اور آف لائن طریقوں سے طلبا کو ہر مضمون میں رہنمائی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں PW SAT متعدد مراحل میں ہو رہی ہے وہ ہیں بہار، راجستھان، دہلی، گجرات، یو پی، مہاراشٹر، اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، پنجاب، ہریانہ، کرناٹک، آسام، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں میں اس کے مراکز پر 30مختلف کیٹگری کے طلاب کو کوچنگ فراہم کی جارہی ہے جبکہ سرینگر میں قائم مرکز پر نویں سے لیکر12ویں جماعت اور JEE،NEETاور دیگر بنیادی کورسوں میں تعلیم دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ PW کی انتہائی تجربہ کار فیکلٹی ریاضی اورسائنسمیں طلاب کو ہر قسم کے شک و شبہات کو دور کرکے نئے انداز میں کوچنگ فراہم کررہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قابل اور ہونہار طلبا کے ساتھ ساتھ غریبی کی سطح سے نیچے بسر کرنے والے کنبوں کے بچوں کیلئے سکالر شپ دستیاب ہے ۔اس موقعہ پر فزکس والا سرینگر کے برانچ ہیڈ نبیل شوکت بھی موجود تھے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فزکس والہ کے بانی اور سربراہ الکھ پانڈےنے حال ہی میںکہاکہہندوستان بھر کے مستحق طلبا کو وظائف اور رہنمائی کے ذریعے غیر معمولی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے فزکس والا کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔