سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اکثر سڑکوں کو اگر چہ سرکار نے گزشتہ سال کے دوران بہتر انداز میں تعمیرکیا ہے تاہم اونتی پورہ سے پلوامہ تک جانے والی انتہائی اہمیت کی رابط سڑک کوئل کے مقام تک انتہائی خستہ حال ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ضلع صدر مقام تک لوگوں کو پہنچنے میں تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جمعرات کو سڑک پر روزانہ سفر کرنے والے کچھ ملازمین اور ڈارئیوروں نے بتایا یہ سڑک اونتی پورہ سے کوئل پلوامہ تک انتہائی خستہ حال ہوئی سڑک کے بیچوں بیچ بڑے کھڈ بن گئے ہیں جن میں گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں کا پانی جمع ہونے سے اور زیادہ خستہ حال ہوئے ہیں ۔ سڑک پر موجود کھڈوں میں پا نی اس قدر جمع ہوا ہے کہ ڈارئیووں کو سفر میں انتہائی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مسافروں نے بتایا ہر سڑک کو تعمیر یا مرمت کیا گیا ہے تاہم انتہائی اہمیت کے حامل سڑک کو نظر انداز کیا گیا۔پدگام پورہ سے تعلق والے لوگوں نے بتایا گاﺅں کے اندرونی رابطہ سڑکیں گلے کوچے انتہائی خستہ حال ہوئے جہاں بارشوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بن جاتا ہے جبکہ دھوپ میں دھول لوگوں کے گھروں کے اندر داخل ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا مختلف سرکاری محکموں نے سڑکیں اور کوگلے کوچے تعمیر کئے ہیں تاہم مزکورہ گاﺅں کو مکمل طور نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آبادی گونا گوںمشکلات سے دو چارہیں۔انہوں نے حکام سے سڑک کے ساتھ ساتھ اندرونی گلی کوچوں کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر پنجگام کے لوگوں نے بتایا ریلوے اسٹیشن سے پنجگام تک جانے والی2کلو میٹر رابطہ سٹرک انتہائی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے علاقے کی آبادی کو عبور ومرور میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں نے بتایا مختلف سکیمں سرکار محکموں کے پاس موجود ہیں تاہم انہیں انکا کوئی فائد ہ نہیں پہنچتا ہے ۔انہوں ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور دہی ترقی کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔