سید اعجاز
ترال// ”کیرینگ ہینڈس فونڈیشن ترال“ کی جانب سے ترال کے 2سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباءمیں سٹیشنری تقسیم کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ترال کے بٹ نور سکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جہاں اس تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے یہ سٹیشنری بچوں میں تقسیم کی ہے ۔بٹ نور اور کار مولہ کے دو سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم غریب غربات گھرانوں سے تعلق رکھنے والے 40طلباءمیں ایک ایک کٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں سٹیشنری کے ساتھ ساتھ نماز مترجم بھی شامل تھا۔اس دوران این جی اوکے ایک زمہدارعامر محی الدین نے بتایا کہ این جی او2سال سے کام کر رہی ہے اور ہمارا سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر ہوگا ۔انہوں نے بتایامتعدد بچے ضروری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچے سکول چھوڑ رہے ہیں ہم اس پر بھی کام کریں گے اور زیادہ سے زیادہ غریب غربات بچوں کو مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔اس دوران جن بچوں کو یہاں یہ کٹس تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے این جی او کا شکریہ ادا کیا ۔