نیوز ڈیسک
ترال //عوامی رابطہ مہم کے تحت بدھ کے روز بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ترال کے بٹنور کا دورہ کیا جس دوران کئی عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لاے ۔اس دوران برنواڈ بٹ نور کے ایک وفد، نے علاقے میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیش کیا جبکہ دیگر وفود نے اپنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا الطاف ٹھاکر نے ان لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل کو، ترجیحی پر حل کرنے کی کوشش کریں گے اس موقع الطاف ٹھاکر نے میڈیا کو، بتایا کہ یہ بدقسمتی کی بات، ہے کہ اس، علاقے میں جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان پے اور، یہاں پی ڈی پی نے صرف لوگوں سے ووٹ لیے لیکن انکے کام کچھ نہیں کیا۔