سری نگر14 جون: جموں و کشمیر میں حکومت نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ DigiLocker اور m-parivahan موبائل ایپس پر ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس (DL) اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (RC) کو قبول کریں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے افسران سے کہا ہے کہ وہ شہری کے DigiLocker اکاو¿نٹ سے DigiLocker ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ قبول کریں۔ایک خط میں لکھا گیا ، "وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، حکومت ہند کے Digilocker اور m-Parivahan موبائل ایپس انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کی دفعات کے مطابق اصل دستاویزات کے برابر قانونی طور پر تسلیم شدہ دستاویزات ہیں۔”خط میں کہا گیا ہے کہ اب بھی شکایات سامنے آرہی ہیں کہ نافذ کرنے والے ادارے ان دستاویزات پر غور نہیں کررہے ہیں اور اب بھی دستاویزات کی ہارڈ کاپیوں پر اصرار کررہے ہیں۔ٹرانسپورٹ کمشنر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر محکمہ ٹریفک کو خط لکھا ہے۔اس تناظر میں، آپ کی تنظیم میں آرڈر یا ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی جاتی ہے جس میں تمام متعلقہ افراد کو Digilocker اور m-Parivahan موبائل ایپس پر ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس (DL) اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (RC) وغیرہ کا احترام کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔”