سید اعجاز
ترال//پی ڈی پی ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بدھ کے روز پنگلش ترال کے خورشید احمد شاہ کے گھر جاکر ان کی بیٹی ماہرہ شاہ کو مبارک باد پیش کی اور اسے تحفہ پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ماہرہ کو یقین دلایا کہ اسے منڈالہ آرٹ کو فروغ دینے کے لیے ہرممکن تعاون پیش کریں گے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ منڈالہ آرٹ میں اس بچی نے دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بناکر جو کارنامہ انجام دیا ہے اسے پورے ملک کا نام روشن ہوگا۔خیال رہے ماہرہ شاہ نے منڈلا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارا بنا کرورلڈ بک ریکارڈ س میں نام درج کیا ہے جب اس کامیابی کے لئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔