جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ، "دہشت گردی کو زندہ رکھنے” کے لیے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ مسلسل دراندازی کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی ختم ہو رہی ہے لیکن راجوری پونچھ علاقوں میں دراندازی کی کچھ کامیاب کوششیں ہوئی ہیں جس میں کچھ عسکریت پسند چھپنے میں کامیاب ہو گئے جنہوں نے شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایاتاہم ان کے خلاف علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سری نگر میں جشن ڈل پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی سنگھ نے کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کے لوگ امن کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ چونکہ بچے اسکول جارہے ہیں، کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں اور سیاح بڑی تعداد میں آرہے ہیں