ڈوڈا ضلع کے بھدرواہ پٹھانکوٹ روڈ پر منگل کی دوپہر کو سڑک سے پھسل کر ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ ٹریکس گاڑی (JK06-5071) گلڈنڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے جی این ایس کو بتایا کہ پانچ لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا ہے جبکہ سات زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔