ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی کی جانب سے اہل اسلام کو عید مبارک
ترال//ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی )ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے عید الاضحی کے موقعے پر اہل اسلام خاص کر ترال کے تما م لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہمیں فضول خرچی سے بچنے کے ساتھ ساتھ سماجی میں موجود غریب غُربات لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہے جو مالی اعتبار سے کمزرو ہیں
۔انہوں نے تمام لوگوں خاص کر آری پل تحصیل کے ہر ایک فرد کو مبارک باد پیش کی ہے اور دُعا کی ہے کہ اللہ کرے یہ عیدپوری دنیا کے لئے خوشی اور امن کا پیغام لے کر آئے ۔