ترال//ڈی ڈی سی ممبرڈاڈسرہ و پی جے پی لیڈر اوتار سنگھ ترالی نے عید الاضحی کے موقعے پر تمام مسلمانوں خاص کر ترال کے تما م لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ترال کا بھائی چارہ صدیوں سے مشہور ہے جہاں ہم ہر ایک تہوار پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور آج مسلمانوں کی بڑی عید ہے میں تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے دوست رفقاءکو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے دعا کی ہے کہ یہ عید دنیا کے لئے خوشی اور شاد مانی کا پیغام لیکر آئے ۔