۔
متاثرہ خاندان کےلئے پہلے ہی 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان
جموں:۸۲، جون: : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سرکس ورکر دیپو کمار کی اہلیہ کو ایک تقرری خط سونپا جسے گزشتہ ماہ ضلع اننت ناگ میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے ادھم پور ضلع کے ایک دُور اُفتادہ گاو ¿ں میں انتہائی غربت میں رہنے والے متاثرہ خاندان کےلئے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ 27سالہ سرکس ورکر دیپوکمار، جو جنوبی کشمیر کے ضلع جنگلات منڈی کے علاقے میں ایک سرکس میں کام کرتا تھا، 29 مئی کو اس وقت مارا گیا جب وہ دودھ خریدنے باہر گیا تھا۔ 16 جون کو، جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ سرکس ورکر دیپوکمارجے قتل کے سلسلے میںجیش محمد کے 5دہشت گردوں کو اننت ناگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو راج بھون جموں میںمقتول سرکس ورکر دیپوکمار کی اہلیہ ساکشی دیوی کو سرکاری ملازمت کیلئے تقرری کا خط سونپا۔ ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے غم زدہ خاندان کے ارکان کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔اس کے قتل کے ایک ہفتہ بعد، کمار کی بیوی نے ادھم پور کے اپنے دور افتادہ گاو ¿ں تھیال میں ایک بچے کو جنم دیا۔ دیپوکمار خاندان کا واحد کمانے والا رکن تھا جس میں اس کے بیمار والد ماشو رام اور نابینا بھائی راجو، بہنوئی اور ان کے2نابالغ بچے شامل تھے۔ یہ خاندان ایک دہائی قبل کٹھوعہ سے دور دراز گاو ¿ں منتقل ہوا تھا۔ دیپوکمار کی والدہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس کا بڑا بھائی راجو تقریباً 4سال قبل اپنی بینائی سے محروم ہو گیا تھا،