سری نگر:۸۲، جون: عید الاضحی سے قبل جموں وکشمیر بینک کے ڈیجیٹل اورATM چینلز نے 26 اور 25 جون کو52 لاکھ ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی ہیں جو کہ 3000 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق JKBankبینک حکام نے منگل کو بتایا کہ وہ عید الاضحی سے قبل اپنے لاکھوں معزز صارفین کی کامیابی کے ساتھ خدمت کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں کیونکہ بینک کے ڈیجیٹل اور متبادل چینلز نے2 دنوں میں32 لاکھ ٹرانزیکشنز کو کامیابی کے ساتھ پروسیس کیا ہے۔UPIکے ذریعے23 لاکھ روپے کے لین دین پر عملدرآمد ہواجو کہ400 کروڑبنتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ MPAY MPAY کے ذریعے21 لاکھ روپے کے لین دین ریکارڈ کیے گئے،جو1530کروڑ بنتے ہیں۔حکام کے مطابقATMسے6 لاکھ لین دین کی کارروائی ہوئی،جوکہ320 کروڑروپے بنتے ہیں۔ ای بینکنگ اور دیگر کے ذریعے 2 لاکھ لین دین ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت800کروڑ روپے ہے۔ بینک حکام نے کہاکہ اس طرح سے جموں وکشمیر بینک کے ڈیجیٹل اورATM چینلز نے 26 اور 25 جون کو52 لاکھ ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی ہیں جو کہ 3000 کروڑ روپے بنتے ہیں۔