بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سرینگر میں ترنگا ریلی میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت ان لوگوں کو بڑا جواب

جنہوں نے کبھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تو کوئی بھی ترنگا نہیں اٹھائے گا پلوامہ سے پونچھ ،کولگام سے کٹھوعہ اور جموں سے سرینگر تک20 اضلاع کے تمام گھر ترنگا لہرا رہے ہیں/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Srinagar Mail
13/08/2023
A A
سرینگر میں ترنگا ریلی میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت ان لوگوں کو بڑا جواب
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر / 13اگست /  سرینگر میں ترنگا ریلی میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت ان لوگوں کو بڑا جواب ہے جنہوں نے کبھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تو کوئی بھی ترنگا نہیں اٹھائے گا کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایک ساتھ مل کر جموںو کشمیر ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے مستقبل کو تشکیل دیا جائے اور ’وکشت بھارت‘ کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ سی این آئی کے مطابق چیف سیکرٹری اورن کمار مہتا اور دیگر پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ایس کے آئی سی سی سے لیکر بوٹنیکل گارڈ ن تک ترنگا ریلی کی قیادت کرنے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا ”آج ہر ہاتھ میں ترنگا اور ریلی میں زبردست جوش و خروش وہ ہے جس کی ہر کشمیری کو ترس آرہی ہے“۔انہوں نے کہا ” آج کی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت ان لوگوں کیلئے ایک بڑا جواب ہے جنہوں نے کبھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ اگر جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹایا گیا تو وادی میں کوئی بھی ترنگا نہیں اٹھائے گا ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ نہ صرف انتظامیہ اور پولیس افسران بلکہ سرینگر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھنا ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ تبدیلی کو کیسے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے موقع کا حصہ بننے اور ترنگا کا احترام کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھ لی ہے۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ترنگا ہمارے آزادی پسندوں، ہمارے شہیدوں کے خوابوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام عظیم ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انمول خدمات انجام دیں اور اپنی آخری سانس تک جدوجہد کی۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا ”آج پورا جموں و کشمیر ترنگا یاترا میں حصہ لے رہا ہے۔ ترنگا آسمان پر اڑ رہا ہے، سڑکیں جوش و خروش سے بھری ہوئی ہیں۔جموںو کشمیر میں مردوں، خواتین، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کی شرکت ملک کیلئے بھی ایک تحریک ہے“۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” آئیے ساتھ چلیں، اپنے دلوں کو ایک ساتھ دھڑکنے دیں، یہ ترنگا یاترا کا عزم ہے جو سماج کے ہر طبقے کو ایک جذبات میں باندھ دیتا ہے۔ پلوامہ سے پونچھ تک، کولگام سے کٹھوعہ تک، جموں سے سرینگر تک، 20 اضلاع کے تمام گھر ترنگا منا رہے ہیں اور لہرا رہے ہیں“۔لیفٹنٹ گورنر نے عوامی نمائندوں، عہدیداروں اور شہریوں سے وزیر اعظم کے ‘پنچ پران عہد کا انتظام کیا جو ترنگا یاترا میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔ایک ساتھ مل کر جموںو کشمیر ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے مستقبل کو تشکیل دیا جائے اور ’وکشت بھارت‘ کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ سب جذبات میں متحد ہیں اور دعا ہے کہ ہمارا پیارا اور فاتح ترنگا دنیا میں ہمیشہ بلند رہے۔لیفٹنٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں سازگار ماحول پیدا کرنے میں یوٹی انتظامیہ کی حمایت کیلئے میڈیا برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بونیازمیں سرینگر مظفرآباد سڑک پر دلدوز حادثہ

Next Post

یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کیلئے جموں کشمیر میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
یومِ جمہوریہ پرسلامتی کے فقید المثال انتظامات

یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کیلئے جموں کشمیر میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات

ہندوستان کا بجٹ دنیا کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا: پی ایم مودی

’ترنگا ‘آزادی اور قومی اتحاد کے جذبے کی علامت

کشمیرمیں30سالوں پر محیط پر تنازعات کچھ لوگوں کا کاروبارتھا اپنی تجوریوں کو بھرنے کے لیے: منوج سنہا

کشمیرمیں30سالوں پر محیط پر تنازعات کچھ لوگوں کا کاروبارتھا اپنی تجوریوں کو بھرنے کے لیے: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail