منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں و کشمیرمیں 80 کے فلمی دور کی واپسی

اب تک 300سے زیادہ فلموں کی شوٹنگ ہوئی: ایل جی سنہا

by Srinagar Mail
18/08/2023
A A
ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا کا راشن فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان جموں و کشمیر میں 57لاکھ سے زیادہ ترجیحی گھرانوں کے لیے رعایتی نرخوں پر 10کلو اضافی راشن فراہم کرنے کا اعلان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر18 اگست جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ یوٹی میں فلمی سیاحت کی بحالی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کیونکہ دو سال قبل نئی فلم پالیسی کے آغاز کے بعد 300سے زیادہ فلموں اور سیریلز کی شوٹنگ کی گئی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے ٹی وی سیریل پشمینہ کے پہلے دن کے شوٹ کا افتتاح کرنے کے بعد زیرو برج پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایک نئی فلم پالیسی کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا جموںو کشمیر ایک بار پھر پسندیدہ فلم کی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا جموںو کشمیر میں1980 کا وہ دور واپس آ رہا ہے جب کشمیر میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ ایل جی نے کہا کہ آج انہوں نے ٹی وی سیریل پشمینہ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ فلمی سیاحت کا احیاءجموں و کشمیر کی معیشت کو ترقی دینے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ خیال رہے جموںو کشمیر میں 1988ءمیں مسلح تحریک شروع ہو نے کے ساتھ ہی جموںو کشمیر میں بڑے پیمانے پر تشدد اور خون خرابہ ہوا جس کے بعد یہاں حالات انتہائی خراب رہے جس کے نتیجے میں ملک و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی کشمیر نہیں آتے تھے کیوں کہ یہاں ہر کوئی خراب حالات اور گولیوں کی گن گرج سے دور رہنا چاہتا تھاجبکہ ان تیس سال سے یادہ وقت کے دوران جموںو کشمیر میں یہاں کی معشیت کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس میں شعبہ سیاحت اور ہوٹل والوں کی کمائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔اگر چہ ان تیس سال میں کئی بار حالات میں تھوڑی تبدیلی آئی ہے تاہم اس کے باوجود یہاں ڈر اور خوف کی خبروں کی وجہ سے زیادہ تعداد میں لوگ یہاں نہیں آتے تھے ۔تاہم موجودہ سرکار نے جموںو کشمیر میں امن قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔کیوںکہ ایل جی منوج سنہا نے حال ہی میں ایک تقریب میں کہاہے کہ ہم امن قائم کرنے میں یقین رکھتے ہیں نہ کہ امن خریدنے میں ۔انہوں نے بتایا کشمیر میں پتھراو اور ہٹالی کالیں اب قصہ پارینہ ہے جبکہ جموںو کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے بتایا سرکاری آخری شہری تک پہنچنا ہدف ہے تاکہ ہر کوئی سرکاری کی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکے ۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق جموںو کشمیر میں اب تک لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے دورہ کیا ہے جبکہ متعدد فلمیں اور سیریل بھی جنت نما وادی کی خوبصورتی میں شوٹ ہوئے جبکہ سیاحوں کو کشمیر راغب کرنے میں سرکار نے کامیابی حاصل کی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال جامع البنات میں زیر تعلیم کولگام کی طالبہ، سلیب سے گر کر لقمہ اجل،ادارے میں صف ماتم

Next Post

بارہمولہ میں2 ملی ٹینٹ ماڈیول کا پولیس اور آرمی سنے پردہ فاش کیا

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

بارہمولہ میں2 ملی ٹینٹ ماڈیول کا پولیس اور آرمی سنے پردہ فاش کیا

قومی اقلیتی امور کے چیرمین آف انڈیا اقبال سنگھ لاپوری کا دورہ ترال

قومی اقلیتی امور کے چیرمین آف انڈیا اقبال سنگھ لاپوری کا دورہ ترال

بارہمولہ میں2 ملی ٹینٹ ماڈیول کا پولیس اور آرمی سنے پردہ فاش کیا

بارہمولہ میں2 ملی ٹینٹ ماڈیول کا پولیس اور آرمی سنے پردہ فاش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail