جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

کشمیر میں شدیدگرمی کی لہر،77سالہ پرانا ریکارڈٹوٹنے کاامکان

گرمی کی رواں لہر رواں ماہ کے آخریا ماہ ستمبر کے پہلے کچھ ایام تک جاری رہنے کاامکان آج اور کل گرمی کی شدت کم ہونے کی اُمید،بارش کافی الحال کوئی امکان نہیں:سونم لوٹس  گرمی کی شدت سے بچاﺅکیلئے لازمی احتیاطی تدابیر اپنائیں:طبی ماہرین کالوگوں کو مشورہ

by Srinagar Mail
23/08/2023
A A
کشمیر میں شدیدگرمی کی لہر،77سالہ پرانا ریکارڈٹوٹنے کاامکان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سری نگر:۳۲، اگست:: جموں وکشمیر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے چلتے سردپتھری کہلانے والی کشمیر وادی بھی سخت ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔رواں ماہ کے آغاز سے ہی پوری کشمیروادی میں شدیدگرمی جاری ہے جبکہ 5اور12،اگست کوسری نگرمیں گرمی کا40سالہ ریکارڈ اُسوقت ٹوٹ گیا ،جب دن کا درجہ حرارت 35.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ 7اگست کودرجہ حرارت35.4ڈگری سینٹی گریڈدرج ہواتھا۔ اسے پہلے یکم اگست1983اور 12اگست 2009کو سری نگر سمیت کشمیر وادی میں دن کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیاتھا ۔قابل ذکر ہے کہ سری نگرمیں ماہ اگست میںدن کا سب سے زیادہ ریکارڈ درجہ حرارت 77سال قبل یکم اگست1946کو درج ہواتھا ،جب درجہ حرارت 36.7ریکارڈ کیاگیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی ماہرین کے اس دعوے کہ کشمیرمیں گلوبل وارمنگ کاکوئی اثر نہیں ہے ،گزشتہ کچھ برسوںکی طرح ہی رواں سال بھی کشمیر وادی میں شدیدگرمی ریکارڈ کی گئی ۔رواں سال ماہ جولائی کے اوائل سے ہی شدیدگرمی کاسلسلہ شروع ہوگیا،اور حکومت نے یکم جولائی سے10جولائی 2023تک اسکولوںمیں گرمائی تعطیلات کااعلان کیا۔اب گرمی کی لہر کایہ عالم ہے کہ اسکولی بچوں بچیوں کیساتھ ساتھ بالغ وبزرگ شہریوں کو بھی شدید گرمی کی لہر سخت ستارہی ہے ،اور دن کے وقت لوگوں کا غیر ضروری طور پر گھروں ،دفاتر یا دکانات وغیرہ سے نکلنا کافی حدتک کم ہوگیا ہے ۔منگل کے روز سری نگر میں دن کا درجہ حرارت 34.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔منگل کوکولگام میں درجہ حرارت 31.9،اننت ناگ میں33.1،شوپیان میں34.5،پلوامہ میں32.5،بارہمولہ میں33.3،بانڈی پورہ میں32.9اوربڈگام میں 33.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ منگل کے روز کپوارہ گرم ترین مقام رہا جہاں دن کادرجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔قابل ذکر ہے کہ یکم اور 12اگست2023کو کپوار ہ میں دن کا درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درج ہوا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہ جولائی سے ہی کشمیر وادی میں کافی کم مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔ماہرین کے مطابق پوری کشمیر وادی میں ماہ جولائی اور اگست میں معمول سے 50سے95فیصد کم بارش ہوئی ۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ بدھ کے روز کشمیروادی میں گرمی کی لہر جاری رہنے کے بیچ اوسط درجہ حرارت31سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔سری نگر ،کپوارہ ،پلوامہ ،اننت ناگ اور شوپیان گرم ترین مقامات رہے جبکہ بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،بڈگام اور گاندربل میں درجہ حرارت31اور32ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہا۔کشمیر وادی میں جاری شدیدگرمی کی لہر کے بارے میں موسمیاتی ماہرین کا کہناہے کہ گرمی کی رواں لہر ماہ اگست کے آخریا ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کااندیشہ ہے ۔تاہم محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے اس اُمید کااظہار کیاکہ 24اور25اگست2023کو شدیدگرمی کی لہرمیں کچھ کمی آسکتی ہے ۔تاہم انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے ۔اس دوران طبی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ گرمی کی شدت سے بچاﺅکیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ۔انہوںنے لوگوںکو مشورہ دیاکہ گرمی میں پانی کا استعمال بڑھادیں ،صاف پانی کا استعمال اوآر ایس کے ساتھ کریں۔تیز دھوپ سے بچیں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں،گرمی میں ہلکے، ڈھیلے اور نرم کپڑے پہنیں۔طبی ماہرین نے کہاکہ گرمی میں اگر کوئی شخص بیہوش ہوجائے تو اُس کے سر پرٹھنڈا پانی ڈالیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ متاثرہ شخص کو سایہ دار جگہ پر لے جائیں،ضروری ہوتو قریبی اسپتال سے رابطہ کریں۔دن کے گرم اوقات میں گھر کی کھڑکیوں کو بند رکھیں، پردوں کو بھی بند رکھیں۔طبی ماہرین نے کہاکہ یاد رکھیں تمام افراد بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔انہوںنے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، گھر میں رہیں حتیٰ کہ ورزش بھی کم کردیں۔طبی ماہرین نے مزید کہاکہ جسم کا درجہ حرارت کم کرنے کیلئے ٹھنڈے پانی سے نہائیں، برف اور پنکھوں کا استعمال کریں۔باہر نکلتے وقت چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں،پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔سفر سے قبل گاڑیوں کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

50ہزار بے گناہوں کے قتل کی زمہدار وہ سیاسی جماعتیں ہےجو بے بے زمین افراد کے حق میں زمین فراہم کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ایل جی منوج سنہا

Next Post

امسال سرحدپار سے دراندازی اور ہتھیاروں ومنشیات اسمگلنگ کی 99فیصد کوششیں ناکام  جموں و کشمیر میںدہشت گردی کو مکمل طورپر ختم کرناہمارامشن سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بہت اچھی ، سرحد پار سے سازشیں ختم نہیں ہوئی ہیں:ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
پاکستان کی حمایت یافتہ عناصر وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ

امسال سرحدپار سے دراندازی اور ہتھیاروں ومنشیات اسمگلنگ کی 99فیصد کوششیں ناکام  جموں و کشمیر میںدہشت گردی کو مکمل طورپر ختم کرناہمارامشن سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بہت اچھی ، سرحد پار سے سازشیں ختم نہیں ہوئی ہیں:ڈی جی پی دلباغ سنگھ

اے ڈی سی ترال امیر آباد ترال میں پبلک آوٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی

اے ڈی سی ترال امیر آباد ترال میں پبلک آوٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سدھرا میں اینٹی کرپشن بیورو ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے سدھرا میں اینٹی کرپشن بیورو ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail