بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

G20اجلاس کے کامیاب انعقادکے بعد سرزمین کشمیر کوایک اور منفرد اعزازملنے کاامکان

عالمی مقابلہ حسن 2023تقریب کی ممکنہ میزبانی  ایک ماہ کے طویل دورانےے پرمشتمل ایونٹ نومبر اور دسمبر2023کے درمیان منعقد کیاجائے گا مس ورلڈ جیسے ایونٹ کی میزبانی کےلئے کشمیر بہترین جگہ: چیئرپرسن مس ورلڈ ایونٹ جولیا مورلے

by Srinagar Mail
30/08/2023
A A
60غیر ملکی اور 100سے زیادہ ملکی مندوبین کیلئے کشمیرمیں مہمان نوازی کے خاص الخاص انتظامات
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سری نگر:۰۳،اگست : بھارت تقریباً3دہائیوں کے بعد بین الااقوامی مقابلہ حُسن کی میزبانی کرے گا،اور امسال مس ورلڈ2023کامقابلہ کاانعقاد نومبراوردسمبرکشمیرمیں متوقع ہے۔خیال رہے مئی2023میں سری نگرمیں منعقدہ جی 20سیاحتی ورکنگ گروپ اجلاس کے بعد یہ رواں سال کشمیرمیں بین الااقوامی سطح کی دوسری بڑی تقریب ہوگی ۔جے کے این ایس کے مطابق مس ورلڈ ایونٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن جولیا مورلے نے یہاں منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ماہ کے طویل دورانےے پرمشتمل عالمی مقابلہ حسن سرزمین کشمیرمیں ماہ نومبر اور دسمبر2023کے درمیان منعقد کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ کشمیر سیاحت کیلئے ایک بہترین جگہ ہے اورعالمی مقابلہ حسن میں شریک مختلف ممالک کی لڑکیاں یہاںمختلف سرگرمیوںمیں حصہ لیں گی ۔2022کی مس ورلڈکیرولین بیلاوسکانے کہاکہ کشمیرکی قدرتی خوبصورتی سے وہ کافی حیران ہیں اوروہ140ممالک سے لوگوں کو خوش آمدیدکہنے کی شدت سے منتظرہیں۔ پریس بریفنگ میں مس ورلڈ کیرولین بیلاوسکا، مس انڈیا سینی شیٹی، مس ورلڈ کیریبین، ایمی پینا، مس ورلڈ انگلینڈ جیسیکا گیگن، مس ورلڈ امریکہ شری سینی اور مس ایشیا پریسیلیا کارلا سپوتری یولس نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے پاس سب کچھ ہے اور مس ورلڈ جیسے ایونٹ کی میزبانی کےلئے یہ بہترین جگہ ہے۔ خوبصورت حسیناﺅں کاکہناتھاکہ ہم ہندوستان کی خوبصورت جگہ، یہاں کی خوبصورت جھیلوں کو دیکھ کر بہت شکر گزار ہیں، ہر کسی نے ہمارا خیر مقدم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں جو مہمان نوازی ملی وہ شاندار تھی۔ مس ورلڈ2023 ایونٹ میں 140 ممالک کی شرکت دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ کیرولین بیلاوسکانے کہاکہ ہر جگہ کی اپنی خوبصورتی ہے، لیکن یہاں کی خوشگوار مہمان نوازی بہت زیادہ رہی ہے۔مس انڈیا، سنی شیٹی نے کہاکہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ مس ورلڈ 2023 کشمیر میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ یہ لمحہ دیوالی جیسا ہوگا کیونکہ 140 ممالک ہندوستان آ رہے ہیں اور ایک خاندان کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔مس ورلڈ امریکہ شری سینی اور مس ورلڈ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سی ای او جولیا مورلی نے مقابلہ جیتنے والوں کے کشمیر ٹور میں شرکت کی۔بھارت تقریباً تین دہائیوں کے بعد اس مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے۔ آخری بار ملک نے1996 میں ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔مئی میں یہاں ہونے والے جی20 اجلاس کی بدولت71 واں مس ورلڈ2023 کا مقابلہ 140 شریک ممالک کے ساتھ اس سال کے آخر میں کشمیر میں منعقد ہونے والا ہے۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کی ریلیز سے قبل وشنو دیوی کے مندرپر حاضری دی

Next Post

جموں و کشمیر میں اب کسی بھی وقت انتخابات کے لیے تیار: مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہتے ہیں کہ ریاست

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
سپریم کورٹ نے مرکز سے جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست بنانے کا ٹائم فریم مانگا

جموں و کشمیر میں اب کسی بھی وقت انتخابات کے لیے تیار: مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہتے ہیں کہ ریاست

SIA-CID combined teams start looking for killers and terrorist associates hiding by blending in the society.

ترال حادثے میں زخمی افراد کے نام یہاں دیکھیں

ترال حادثے میں زخمی افراد کے نام یہاں دیکھیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail