سری نگر25ستمبر ,جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 22ستمبر کوصبح 6بجے کے قریب ایک ایک نامعلوم ٹرک نے کولگام کے قاضی گنڈ میں اخروٹ فیکٹری کے قریب ایک ماروتی Eeco کار نمبر JK06B-0901 کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اس حادثہ میں ماروتی ایکو گاڑی کا ڈرائیور اور 06 مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کردیا گیا۔ تاہم زخمیوں میں سے چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 206/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران، ایس ایچ او تھانہ قاضی گنڈ کی قیادت میں ایس ایس پی کولگام کی قریبی نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے انتھک کوششیں کیں اور ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی، ٹول پلازہ، ٹیلی کام اور دیگر مفید ایپلی کیشنز/سروسز سے شواہد اکٹھے کئے۔ سخت کوششوں کے بعد ملزم ڈرائیور کی شناخت عارف احمد الٰہی ولد غلام رسول الہٰی ساکن نوگام ویریناگ، اننت ناگ کے طور پر کی گئی جو اس جرم میں ملوث تھا۔ پولیس ٹیم نے ملوث گاڑی (ٹرک) جس کا رجسٹریشن نمبر JK22-7103 تھا، بھی برآمد کر لیا۔ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔